یوم مسیحی شہدائے بہاولپور
یوم مسیحی شہدائے بہاولپور ہر سال 28 اکتوبر کو منایا جاتا ہے
یوم مسیحی شہدائے بہاولپور ہر سال 28 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ 28 اکتوبر 2001ء کو دو دہشت گردوں نے سینٹ ڈومینک چرچ بہاولپور میں دورانِ عبادت حملہ کیا تھا[1] جس کے نتیجے میں چرچ آف پاکستان ملتان ڈایوسس کے پادری عمانوایل اللہ دتہ اور دیگر 16 مسیحی لوگوں[2] اور1 پولیس کانسٹیبل محمد سلیم نے جامِ شہادت نوش کیا[3] ۔ ہرسال کلیسیائے پاکستان شہداء کی یاد میں بہاولپور میں عبادتی تقریبات منعقد کرتی ہیں۔