یووراج سنگھ
عالمی ریکارڈ یافتہ جارح بلے باز بھارتی کرکٹ کھلاڑی
12 دسمبر 1981ء کو چنڈی گڑھ میں پیدا ہوئے،
یوراج سنگھ 2011ء کے ورلڈ کپ جیتنے والے سکواڈ کا بھی حصہ رہے تاہم بعد میں ایم ایس دھونی نے انھیں ٹیم سے باہر نکال دیا تھا جس پر ان کا تنازع میڈیا کی زینت بنا رہا یوراج سنگھ لمبے لمبے چھکے لگانے کی وجہ سے بھارتیوں کے دل پر راج کرتے رہے ہیں،
یووراج سنگھ نے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے، ان کا شمار ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے۔
2007ء کے عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں انھوں نے انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کے ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگائے تھے جبکہ انھوں نے 2011ء ورلڈکپ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء کے بعد یووراج سنگھ کینسر میں مبتلا ہوئے جس کے بعد انھیں کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونا پڑا۔ تاہم صحت یاب ہوکر دوبارہ بھارتی ٹیم میں شامل ہوئے، تاہم ان کی فارم برقرار نہ رہ سکی اور ٹیم میں ان اور آؤٹ ہوتے رہے۔
یووراج سنگھ نے بالی وڈ اداکارہ ہیزل کیچ سے 2016ء میں شادی کر کے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کیا تھا۔ 25 جنوری 2022ء کو بیٹے کی پیدائش ہوئی،
یوراج سنگھ نے 10 جون 2019ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا،
18 اکتوبر 2021ء کو بھارت کے سٹار بلے باز یووراج سنگھ کو ہریانہ کی پولیس نے ساتھی کرکٹ کھلاڑی کو ” بھنگی ” کہنے پر گرفتار کر لیا ۔ تین گھنٹے کی تحقیقات اور معافی کے بعد جان چھوٹی،