190 کولٹرین روڈ
کینیڈا کی دار الحکومت اوٹاوا میں پاکستانی سفیر کا گھر، 190 کولٹرین روڈ، ایک تاریخی اہمیت کا ہامل ہے۔ یہ اوٹاوا کے روکلیف پارک کے علاقہ میں واقع ہے، ریدو دریا کے چند گز فاصلہ پر واقع ہے۔ یہ گھر 1929 میں تعمیر ہوا اور اب بھی اپنی اصلی منظر وجود میں ہے۔ انٹیریو ہیریٹیج ایکٹ (1974) کے لوکل آرکیٹیکچرل کانزرویشن ایڈوائزری کمیٹی کی رپورٹ اس گھر کی اہمیت کا ثبوت دیتی ہے۔
تاریخ
ترمیم190 کولٹرین روڈ کو کلیرنس برنیٹ نے 1929 میں جی ایچ ملن کے صاحبزادوں کے لیے تعمیر کیا تھا۔ جی ایچ ملن اس وقت کی مشہور کومپنی ائ بی ایڈی کے صدر تھے۔ اس کے بعد ویسٹن بیکریز کے گارفیلڈ ویسٹن بھی چند عرصہ کے لیے اس گھر میں رہی ش پزیر رہے۔ اب یہ گھر حکومت پاکستان کی ملکیّت ہے، جس میں پاکستان کے سابقہ وظیر اعظم نواب لیاقت علی خان-مرحوم کے ہاتھ کا پودا، جو انھوں نے یکم جون، 1950 میں لگایا تھا، اب وہ ایک درخت کی صورت میں کینیڈا کی فضاوں میں لہرا رہا ہے۔
معماری
ترمیم190 کولٹرین روڈ معماری مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس گھر کی تعمیر میں کئی انداز شامل ہیں :
- جارجین ریوائول، جو اس کے سفید ستعون میں واضع ہے۔
- گاتھک ریوائول، جو کھڑکیوں اور دروازوں میں واضع ہے۔
- کلونیل نیو اینگلینڈ، جو اس کے اینٹوں کی سجاوٹ میں دکھائ دیتا ہے۔
سفارتی رہائشگاہ
ترمیمپاکستان کے تقریبآ تمام سفیر 190 کولٹرین روڈ میں رہائش پزیر ہوتے ہیں :
- شاہد ملک
- اس وقت پاکستان کے سفیر موسی جاوید چوہان صاحب ادھر رہائش پزیر ہیں
حوالہ جات
ترمیمLocal Architectural Conservation Advisory Committee (LACAC), Village of Rockcliffe Park. Walking in the Village of Rockcliffe Park. Established by Ontario Heritage Act (1974). Ottawa, 1982.