16اگست2015 کو اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں صوبائی وزیر داخلہ سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان جماعت الاحرار نے ایک بیان میں خودکش حملہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک دوسری تنظیم کے تعاون کا شکریہ بھی کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اس حملے میں ملوث افراد کو پکڑنے میں مدد کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم