تین بہادر ایک پاکستانی کمپیوٹر اینیمیٹڈ گھریلو مہم جویانہ فلم ہے جس کی ہدایات شرمین عبید چنائے نے دی ہیں۔ ایس او سی فلمز اور اے آر وائی فلمز کے مشترکہ منصوبے وادی اینیمیشنز نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ 3 بہادر پاکستان کی پہلی کمپیوٹر اینیمیٹڈ فیچر فلم ہے۔ فلم کی کہانی تین گیارہ سالہ دوستوں، آمنہ، سعدی اور کامل کے گرد گھومتی ہے جو اپنے علاقے کو برائی کی طاقتوں سے آزاد کروانے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ کہانی کا ایک مرکز ایک فرضی علاقہ ہے جو روشن نگر کہلاتا ہے۔ اے آر وائی فلمز کے تحت 3 بہادر ملک بھر میں 22 مئی 2015ء کو نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

3 بہادر
3 بہادر فلم کا پوسٹر جس پر فلم کے تینوں مرکزی کردار، آمنہ، سعدی اور کامل نمایاں ہیں
نمائشی پوسٹر
ہدایت کارشرمین عبید چنائے
پروڈیوسرشرمین عبید چنائے
سلمان اقبال
جرجیس سیجا
تحریرکامران خان
کہانیکامران خان
ستارےمنیبہ یاسین
حنظلہ شاہد
زوہیب خان
موسیقیشیراز اپل
سنیماگرافیکامران خان
ایڈیٹرحسین قیصر
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کاراے آر وائی فلمز
تاریخ نمائش
22 مئی 2015ء
دورانیہ
94 منٹ
ملکپاکستان
زباناردو
باکس آفس2 کروڑ 38 لاکھ پاکستانی روپے

حوالہ جات ترمیم