بار پیما
(Barometer سے رجوع مکرر)
بار پیما یا مقیاس الہوا (barometer) ایک سائنسی ادات ہے جسے موسمیات میں ہوائی دباؤ ماپنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔
یہ پانی، ہوا یا پارے (mercury) کے ذریعے فضائی دباؤ بتا سکتا ہے۔ ہوائی دباؤ کے رُجحان سے موسم میں مختصر وقتی تبدیلیوں کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔
اِس کو ایک اطالوی سائنس دان ایونجلیسٹا ٹوریسیلی (Evangelista Torricelli) نے سنہ 1643ء میں ایجاد کیا تھا۔
اشتقاقیات
ترمیمبھارپیما ایک دو لفظی اِصطلاح ہے جو الفاظ بھار اور پیما سے مل کر بنی ہے، بھار دراصل سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے بوجھ یا وزن اور پیما فارسی زبان کا لفظ ہے جس کی معنی ہے پیمائش کرنے والا۔
اِس کو انگریزی میں barometer کہاجاتا ہے، یہ اِصطلاح بھی دولفظی ہے۔ baro دراصل یونانی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے وزن اور meter کی معنی ہے پیمائش گر۔
نیز دیکھیے
ترمیم- بھارنگار (barograph)
- خردبھارپیما (microbarometer)
- موسمی پیش گوئی (weather forecasting)
ویکی ذخائر پر بار پیما سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |