سوائل جسم (body fluids یا bodily fluids) سے مراد عمومی طور پر جانداروں کے جسم میں پائے جانے والے ان تمام تر سوائل یا fluids کی ہوتی ہے جو مجموعی طور پر درون خلیاتی (intracellular) اور برون خلیاتی (extracellular) فضاؤں (spaces) میں پائے جاتے ہوں۔ بعض اوقات تکنیکی لغات میں اسے کل جسمی پانی (total body water) کے متبادل بھی قرار دیا جاتا ہے جو آبدم (plasma)، درون خلیاتی اور خلالی (interstitial) مقامات پر پایا جاتا ہے[1] گویا یوں کہہ سکتے ہیں کہ بنیادی طور پر تو طب و حکمت میں مطالعہ کیے جانے والے علوم تشریح و فعلیات میں سوائل جسم سے مراد جسم کے کسی بھی سیال کی ہو سکتی ہے جو جسم میں پیدا ہوا ہو، بعض اوقات اس اصطلاح کو کل جسمی پانی کے متبادل بھی مستعمل دیکھا گیا ہے [2]

جاندار اجسام میں پائے جانے والے متعدد سوائل جسم اور انگریزی متبادلات۔ (بترتیب ابجد)
    1. آبدم (plasma)
    2. انزال (ejaculation)
    3. آنسو (tears)
    4. برون خلوی سیال (extracellular fluid)
    5. پسینہ (sweat)
    6. پیپ (pus)
    7. پیشاب (urine)
    8. جنبی سیال (pleural fluid)
    9. حیض (menses)
    10. خلالی سیال (interstitial fluid)
    11. خلط (chyle)
    12. خلط آبی (aqueous humor)
    13. درون خلوی سیال (interacellular fluid)
    14. دماغی نخاعی سیال (cerebrospinal fluid)
      1. زہم (sebum)
      2. سیال سلوی (amniotic fluid)
      3. سیالہ (lymph)
      4. صفراء (bile)
      5. صملاخ (cerumen) (کان کا میل)
      6. قے (vomit)
      7. کیموس (chyme)
      8. لعاب (saliva)
      9. مخاط (mucus)
      10. مصل (serum)
      11. منی (semen)
      12. مہبلی چکناہٹ (vaginal lubrication)
      13. تاموری سیال (pericardial fluid)
      14. نسوانی انزال (female ejaculate)

      حوالہ جات

      ترمیم
      1. Body fluid at Water-Words Glossary آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nalms.org (Error: unknown archive URL)
      2. Two concepts of body fluid at The American Heritage dictionary آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bartleby.com (Error: unknown archive URL)