ضد ورم مدافعتی تجاوب
(Cancer immune response سے رجوع مکرر)
ضدِ ورم مدافعتی تجاوب (anti-tumor immune response) جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اصل میں ایک جاندار کے جسم کی اپنے جسم میں پیدا ہونے والی سرطان کی بیماری (جسے طب میں ورم (tumor) بھی کہا جاتا ہے) کے خلاف مدافعتی جواب (immune response) کی ہوتی ہے کہ جسے وہ سرطان کے خلیات کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر سکتا ہے یا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ تجاوب کا لفظ response یا جواب کے معنوں میں آتا ہے۔