غضروفومہ
(Chondroma سے رجوع مکرر)
غضروفومہ (chondroma) دراصل غضروف (cartilage) میں پیدا ہونے والا ایک سرطان (cancer) ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اس کا نام غضروف کے ساتھ سرطان کا لاحقہ ومہ (oma) لگا کر غضروفومہ لکھا جاتا ہے جبکہ انگریزی میں بھی اس کا نام chondr کے ساتھ سرطان کا لاحقہ oma (ومہ) لگا کر chondr-oma بنایا جاتا ہے، chondr کا لفظ ایک یونانی لفظ chondros سے ماخوذ ہے جس کے معنی غضروف کے ہوتے ہیں۔ بعض اوقات یہ سرطان، غضروف کے اندر ہی پوشیدہ طور پر پیدا ہوتا ہے اور ایسی صورت میں اس کو غضروفومہ باطن (enchondroma) کہا جاتا ہے۔