مکشاف
(Detector سے رجوع مکرر)
مِکشاف (decetor) یا محساس (sensor) کسی بھی ایسی شے، اختراع یا آلے کو کہا جاتا ہے کہ جو کسی بھی قسم کا کوئی اشارہ (signal) شناخت کرنے یا انکـشاف (detection) کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ مثال کے طور پر ایک برقی آلہ جو ریڈیو سگنل (radio signals) اور / یا تابکاری (radioactivity) کو شناخت کرتا ہے۔ ایک قابل ذکر بات یہ ہے کہ detector ایک انسان کو بھی کہا جاتا ہے جو کوئی راز معلوم کرنے کی کوشش کرتا ہو، اردو میں عام طور پر اس کو جاسوس کہا جاتا ہے، مکشاف کا لفظ انسانی detector یا detective یا جاسوس کے لیے بھی صحت کے ساتھ قابل استعمال ہے۔
- detect: کشف (مصدر) / یکشف (فعل)
- detector: مکشاف
- detection: اکتشاف
تسمیات
ترمیممکشاف دراصل عربی لفظ کشف سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے کھوج لگانا، پتہ لگانا، سراغ رسانی کرنا۔ محساس بھی عربی زبان کے لفظ حس یا احساس سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے کسی چیز کو معلوم کرنا، محسوس کرنا وغیرہ۔