زیر بہاؤ
(Downstream سے رجوع مکرر)
سائنس میں زیربہاؤ (downstream) کا لفظ مختلف شعبہ جات میں تھوڑے بہت مختلف معنوں میں استعمال ہوتا ہے مگر اس کے باوجود اس کا بنیادی مفہوم وہی ہوتا ہے جو اس کی اساس میں یعنی علم جغرافیہ میں پایا جاتا ہے۔ علم جغرافیہ میں زیر بہاؤ یا ڈاؤن اسٹریم کسی بھی ایسے مقام کی جانب اشارے کو کہتے ہیں کہ جو کسی بہاؤ (دریا یا ندیا وغیرہ) کے منبع سے مخالف یا اس کے اختتام کی جانب دیا جاتا ہو یعنی وہ مقام جہاں کوئی دریا بہـ کر جاتا ہو یا یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ وہ مقام جو اس مقام سے نیچے کی جانب ہو کہ جہاں بہتے پانی کا مشاہد کھڑا ہو اسے زیر بہاؤ کہا جاتا ہے۔ اسی تصور یا مفہوم میں رہتے ہوئے زیربہاؤ کا لفظ مندرجہ ذیل شعبہ جات علم میں آتا ہے۔
- زيربہاؤ (سالماتی حیاتیات) ---- downstream in molecular biology
- زيربہاؤ (شمارندی علوم) ---- downstream in computer science
- زيربہاؤ (حیاتی کیمیاء) ---- downstream in biochemistry