برقی سکونیات
برقی سکونیات (Electrostatics)، طبیعیات کی وہ شاخ ہے جس میں ان قوتوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے جو کسی سکونی یا غیر تبدیلی برقی میدان میں کسی بار دار ذرے پر عمل کر رہی ہوں۔
یہاں غیر تبدیلی سے مراد یہ نہیں کہ بار یا برقی میدان ٹہرا ہوا ہو، بلکہ اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ اس برقناطیسی میدان میں برقی اور مقناطیسی قوتوں کے درمیان اتصال کو نظر انداز کیا جا سکتا ہو یعنی ایک طرح سے ان میں ٹہراؤ تصور کیا جاسکے۔ برقی سکونیات میں برقی میدان، وولٹیج اور برقی بار کو زیر مطالعہ کرتے ہوئے عموما براہ راست اس عمل کے دوران پیدا ہونے والی مقناطیسیت (جو بار کی، برقی میدان میں حرکت کے باعث وجود میں آتا ہے) کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ لیکن چونکہ برقی میدان، مقناطیسیت کے ساتھ براہ راست منسلک ہوتا ہے (بلکہ اسی کی وجہ سے وجود میں آیا ہوا ہوتا ہے) لہذا برقی سکونیات کو برقناطیسیت کی ایک ذیلی شاخ تصور کیا جاتا ہے۔
ویکی ذخائر پر برقی سکونیات سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |