گنو آزاد مسوداتی اجازت نامہ
گنو آزاد مسوداتی اجازت نامہ (انگریزی: GNU Free Documentation License) (مختصراً GNU FDL یا محض جی ایف ڈی ایل، GFDL) آزاد دستاویزات کا ایک کاپی لیفٹ اجازت نامہ ہے جسے آزاد سافٹ ویئر فاؤنڈیشن نے گنو منصوبہ کے لیے تیار کیا ہے۔ یہ اجازت نامہ گنو عام عوامی اجازت نامہ کی طرح ہے، جو قارئین سے نقل و اشاعت اور ترمیم کی اجازت نیز جملہ نقلوں اور اشتقاقات کو یکساں اجازت نامہ کے تحت جاری کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ ان نقلوں کو فروخت بھی کیا جا سکتا ہے، تاہم اگر بڑی تعداد میں (100 سے زائد) نقلیں تیار کر کے فروخت کی جا رہی ہو تو اصل دستاویز یا سورس کوڈ خریداروں کو فراہم کرنا لازمی ہے۔
جی ایف ڈی ایل کو رہنما کتابچوں، کتابوں، دیگر مرجعی و ہدایتی مواد اور اس دستاویز کے لیے تیار کیا گیا ہے جو عموماً گنو سافٹ ویئر میں شامل ہوتا ہے۔ تاہم مواد کے موضوع سے قطع نظر، اس اجازت نامہ کو کسی بھی دستاویز اور متن پر مبنی کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً آن لائن آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا جو اپنے تمام متون اور مواد کے لیے جی ایف ڈی ایل کو (کریئیٹیو کامنز انتساب-یکساں شراکت اجازت نامہ کے ساتھ) استعمال کرتا ہے۔
جی ایف ڈی ایل کا لوگو | |
مصنف | Free Software Foundation |
---|---|
تازہ ترین نسخہ | 1.3 |
ناشر | آزاد سافٹ ویئر فاؤنڈیشن، انکارپوریشن |
تاریخ اشاعت | موجودہ نسخہ: 3 نومبر، 2008ء |
DFSG سے ہم آہنگ | ہاں، بدون تغیر پزیر دفعات |
FSF کا منظور شدہ | ہاں |
گنو عمومی العوام اجازہ | نہیں |
کاپی لیفٹ | ہاں |
مزید دیکھیے
حوالہ جات
بیرونی روابط
- FSF guide to the new drafts of documentation licenses
- جی ایف ڈی ایل کا دفتری متن
- Free Software and Free Manuals, essay by Richard Stallman
- Apple's Common Documentation Licenseآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ opensource.apple.com (Error: unknown archive URL), an alternative license