معدی امعائی امراض
(Gastrointestinal diseases سے رجوع مکرر)
معدی امعائی امراض (gastrointestinal diseases) کی اصطلاح علم طب و حکمت میں ایسے تمام امراض کے لیے اختیار کی جاتی ہے کہ جو معدی امعائی حلقہ (gastrointestinal tract) کے کسی بھی حصے کو متاثر کرتے ہوں۔ معدی امعائی حلقہ اصل میں غذائی نالی یا نظام انہضام ہی کو کہا جاتا ہے، یعنی یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ معدی امعائی حلقہ سے مراد اصل میں منہ، معدہ اور آنتوں سے بننے والی نالی کی ہوتی ہے۔