زیر نقرۂ وراثہ

(Gene knockdown سے رجوع مکرر)

زیر نقرۂ وراثہ (gene knockdown)، علم وراثیات (genetics) میں ایک ایسی طراز (technique) کو کہا جاتا ہے جس میں کسی عضویہ (organism) کے موراثہ میں موجود کسی ایک وراثے یا متعدد کو وراثی ہندسیات کی مدد سے یوں تبدیل کر دیا جاتا ہے کہ اس کے لونجسیمہ (chromosome) میں اس متعلقہ وراثے (gene) کی تعبیر (expression) کم ہو جاتی ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کی خاطر کوئی ایسا کاشف (reagent) استعمال کیا جاتا ہے جسے DNA اور یا پھر RNA کے چندمرثالثہ (oligo-nucleotide) سے بنایا گیا ہو اور اس کی متوالیت اس فعال وراثے کی متوالیت سے تکمیلی (complementary) ہونے کی وجہ سے اس کے mRNA کو روک دیتی ہے جس کو زیر نقرہ (knockdown) کرنا ہو۔