خلیج عدن
(Gulf of Aden سے رجوع مکرر)
خلیج عدن (Gulf of Aden) جزیرہ نما عرب میں یمن کے جنوبی ساحلوں اور افریقا میں صومالیہ کے درمیان ایک خلیج ہے جو بحر ہند کا حصہ ہے۔ شمال مغرب میں یہ آبنائے باب المندب کے ذریعے بحیرہ احمر سے منسلک ہے۔
خلیج عدن خلیج فارس کے تیل کے ذخائر کی بحری راستے کے ذریعے دنیا کے معاشی مراکز تک رسائی کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ نہر سوئز کے ذریعے ایشیا سے یورپ جانے والے اکثر بحری جہاز یہیں سے گذر کر بحیرہ احمر میں اور پھر نہر سوئز کے ذریعے بحیرہ روم میں داخل ہوتے ہیں۔
اس خلیج کی اہم ترین بندرگاہ عدن ہے۔
حوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر خلیج عدن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |