ورائے متن زبان تدوین (HyperText Markup Language) علم کمپیوٹر میں مستعمل ایک غالبِ اول زبان تدوین (Markup Language) کی حیثیت رکھتی ہے جو شبکہ پہ موجود صفحات جال (Web Pages) کی تخلیق اور دیگر معلومات کو متصفح جال (Web Browser) پر پیش کرنے کے ليے تیار کی گئی ہے۔ اس کو اوائل الکلمات کا طریقۂ کار اختیار کرتے ہوئے اردو میں ومزت اور انگریزی میں HTML کے اختصار سے ظاہر کیا جاتا ہے۔

ایچ ٹی ایم ایل (HTML)
فائل:Google
توسیع نام فائل .html, .htm
انٹرنیٹ میڈیا کی قسمtext/html
ٹائپ کوڈTEXT
یونیفارم شناخت کنندہ (UTI)public.html
ڈویلپرWorld Wide Web Consortium
فارمیٹ کی قسمزبان تدوین
توسیع کردہ ازایس جی ایم ایل
Extended toتوسیعی وراۓ متن زبان تدوین
اسٹینڈرڈW3C HTML 4.01
W3C HTML 3.2

وجہ تسمیہ

ترمیم

انگریزی زبان میں Markup کا لفظ اپنی Etymology کے لحاظ سے تدوین ہی کے مفہوم میں اخذ کیا گیا ہے۔ شمارندی زمانے سے قبل جب کسی مصنف کی تحریر، اشاعت سے قبل درست کرنے کے ليے پیش کی جاتی تھی تو ماہر اس پر اپنے قلم سے جو نشانات (Marks) لگاتا تھا اس سے یہ لفظ Markup بنایا گیا ہے اور تدوین بھی کسی اشاعت سے قبل تحریر پر نشانات لگا کر کانٹ چھانٹ کرنے (تحریر کو ایک ترتیب (Layout) دینے) کو ہی کہا جاتا ہے۔ اردو ترجمہ کرتے وقت، رمز سے متعلق لفظ اس جگہ استعمال نہیں کیا جا سکتا کہ یہاں html کی Coding یا Tags سے کوئی سروکار نہیں بلکہ یہ اصل میں web پر پیش کرنے سے قبل نظر آنے والی تحریر پر لگائے گئے Marks یعنی بالفاظِ شمارندی تصور، Tags کی جانب اشارہ کرنے والا مفہوم ہے ؛ بعض الفاظ ایسے ہوتے ہیں کہ جن کا لفظی ترجمہ کرنے کی بجائے مفہومی یا Etymological ترجمہ کرنا ہی درست ہوتا ہے۔ آج کل شمارندی دنیا میں Markup کو HTML کی Coding کے ليے استعمال کیا جا سکتا ہے تو پھر اردو میں بھی تدوین کو اسی قسم کی رمزکاری کے ليے استعمال کیا جانا چاہیے اور یہاں اس تدوین کے استعمال سے کوئی ابہام پیدا ہونے کی بجائے فہم میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔ ایک آن لائن انگریزی لغت میں Markup کی تعریف یوں بیان ہوئی ہے کہ

The addition to a text that is to be printed of coding or instructions for layout and style.[1]

اوپر کی لغتی عبارت کا (قوسین) میں وضاحت کے ساتھ ترجمہ:

  • ترجمہ: (کسی کی تحریر میں اشاعت سے قبل) متن میں (حذف، املا، کانٹ چھانٹ وغیرہ) کا اشاعت سے قبل (قلم) سے اضافہ کرنا یا (متن) کے انداز کی ترتیب (مرتب کرنے یعنی تدوین) کے ليے ہدایات دینا۔

اب رہی بات ایک اور مماثل مفہوم Edit کی تو اس کے ليے مدوّن کا لفظ اختیار کیا جا سکتا ہے اور اسی سے Editing کے ليے مدونی اور Editor کے ليے اردو میں مدیر کا لفظ آتا ہے۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ایک انگریزی لغت آن لائن میں markup کا بیان آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ encarta.msn.com (Error: unknown archive URL)
  2. ایک اردو لغت میں مدیر اور مدون کے الفاظ