حرائک
(Kinesis سے رجوع مکرر)
حرائک (kinesis) کے لفظ سے مراد، سالماتی و خلوی حیاتیات جیسے علوم میں ایک ایسے تفاعل کی لی جاتی ہے جس میں کوئی نامیہ (organism) یا کوئی خلیہ، کسی منبہ (stimulus) کے زیر اثر آکر حرکت کرے؛ حرک (taxis) (جیسے کیمیحرک) کے برعکس حرائک کی حرکت کی سمت اس حرکت کو پیدا کرنے والے منبہ پر انحصار نہیں کرتی، یعنی حرائک کے دوران ہونے والی حرکت، جسم کی فعلیاتی یا امراضیاتی کیفیت کے مطابق ہوتی ہے نا کہ کیمیحرک کی طرح منبہ کی سمت۔