صحرا کا شیر
(Lion of the Desert سے رجوع مکرر)
صحرا کا شیر ایک فلم ہے۔ جو ہالی وڈ فلم پروڈیوسر۔’ہیلووین فلمز‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر مصطفیٰ العقاد (جن کا تعلق پہلے شام سے تھا) نے بنائی۔ اس فلم کے لیے سرمایہ لیبیا کی معمر القذافی کی حکومت نے مہیا کیا تھا۔ فلم کی کہانی لیبیا کے مجاہدِ حریت عمر مختار کی ان کوششوں کے اردگرد گھومتی ہے جو لیبیا کو اطالیہ کے غاصبانہ قبضے سے آزاد کرانے کے لیے تھیں۔ یہ فلم چونکہ اس سلوک کو بھی دکھاتی ہے جو اطالوی افواج نے لیبیاء میں روا رکھا تھا اور اس ظلم و ستم پر روشنی ڈالتی ہے جو معصوم شہریوں پر اطالوی فوج نے روا رکھا تھا اس لیے اس فلم پر 1982ء میں اطالیہ (اٹلی) میں پابندی لگا دی گئی۔ مگر 11 جون 2009ء کو اطالیہ کے ایک چینل نے حکومت کی ہدایت پر اس فلم کو نشر کیا جب معمر القذافی اطالیہ کے دورے پر تھے۔
صحرا کا شیر | |
---|---|
فائل:Lion of the Desert film.jpg Lion of the Desert DVD cover | |
صحرا کا شیر Lion of the Desert | |
ہدایت کار | مصطفیٰ العقاد |
پروڈیوسر | مصطفیٰ العقاد |
تحریر | H.A.L. Craig |
ستارے | انتھونی کوئن Oliver Reed Rod Steiger Raf Vallone |
موسیقی | Maurice Jarre |
تقسیم کار | Anchor Bay Entertainment |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 206 منٹ |
زبان | انگریزی |
بجٹ | US$35 ملین[حوالہ درکار] |