لودی

کمونے
(Lodi سے رجوع مکرر)

لودی (اطالوی۔ انگریزی Lodi) مرکزی اطالوی علاقہ لومبارڈی کا ایک شہر ہے جس کا فاصلہ علاقائی صدر مقام میلانو سے 40 کلومیٹر جنوب مشرق ہے۔ شہر صوبہ لودی کا صدر مقام ہے جس کے زیر انتظام 61 کمونے ہیں۔ 2008ء کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کی آبادی 43,488 اور رقبہ لگ بھگ 41 مربع کلومیٹر ہے۔

9 اپریل 1454ء کو لودی کے مقام پر اٹلی کے تمام علاقوں کے نمائندوں نے اٹلی کے اتحاد کے لیے ایک معاہدہ پر دستخط کیے تھے جس کو امن لودی یا انگریزی Peace of Lodi or the Treaty of Lodi کہا جاتا ہے۔ جس کا مقصد اٹلی کے علاقوں کے درمیان خصوصی طور پر میلان اور وینس کے درمیان جنگ بندی کرا کے تمام علاقوں کو متحد کرنا تھا، تاہم یا معاہدہ صرف چالیس سال تک ہی چل سکا۔