وینس
وینس Venezia(و نے تسیا) | |
عمومی معلومات | |
ملک | اٹلی |
علاقہ | وینیتو |
صوبہ | صوبہ وینیزیا |
رقبہ | 412 مربع کلومیٹر |
سطح سمندر سے بلندی | 0 میٹر |
آبادی | 271,251 |
پوسٹل کوڈ | 30100 |
کالنگ کوڈ | 041 |
منطقۂ وقت | مرکزی یورپی وقت (UTC+1) |
حکومت | |
ناظم (سنداکو) | ماسیمو کاچیاری (2005ء سے) |
زیر انتظام کمونے | 12 |
اطالوی نقشہ میں شہر کا مقام | |
فائل:Leguna Veneta urdu.png | |
علامت | |
ایڈریاٹک کی ملکہ، پانیوں کا شہر، پلوں کا شہر اور روشنیوں کے شہر کے نام سے جانا جانے والا دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک اطالیہ کا شہر وِینس (اطالوی: Venezia (وینے تسیا) (انگریزی: Venice) ملک کے شمالی علاقہ میں واقع ہے۔ شہر اطالوی علاقہ وینیتو کا صدر مقام ہے اور اٹلی میں اس کو صوبہ کا درجہ دیا گیا ہے جس کے زیر انتظام 44 کمونے (قصبات) ہیں۔ شہر کی آبادی 2004ء میں 271,251 تھی اور اس کا رقبہ 412 مربع کلومیٹر ہے۔ پادوعہ (پادوا) کے ساتھ شہر کو پادوعہ (پادوا) وینس میٹروپولٹن علاقہ میں شامل کیا جاتا ہے جس کی کل آبادی لگ بھگ 1,600,000 بنتی ہے۔
تاریخ
ترمیمتاریخی دستاویزات کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہر کی ابتدا کے بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاہم دستیاب معلومات تاریخ دانوں کو اس بات پر متفق کرتی ہیں کہ شہر کا آبادکاری رومی سلطنت کے مختلف شہروں سے بے دخل کیے جانے والے لوگوں سے ہوئی، ان شہروں میں پادوعہ، (پادوا)آکوئیلا اور کونکوردیا (موجودہ پورتوگوروآرو) وغیرہ کے نام لیے جاتے ہیں جہاں کے لوگوں کو بربریوں کے حملوں کی وجہ سے بے دخل ہونا پڑا۔
تہذیب و تمدن
ترمیمسولہویں صدی عیسوی میں وینس کا شمار یورپ کے مشہور ترین موسیقی کے مراکز میں کیا جاتا تھا، جہاں آدریان ولائرٹ (Adrian Willaert) اور ان جیسے کئی دیگر موسیقارون نے وینیشن پول کرول طرز کی موسیقی مرتب کی۔ وینس کا شمار ان شہروں میں ہوتا ہے جہاں سے موسیقی کے تحریری کام کا آغاز ہوا اور اس کی وجہ سے یورپ کے کئي علاقوں خاص طور پر فرانس اور فلانڈرز سے موسیقار وینس کھنچے چلے آئے۔
میلے اور تہوار
ترمیموینس آرٹ بی ینالے (Venice Art Biennale) سال کا سب سے بڑا میلہ ہے۔ اس کا آغاز 1893ء میں اس وقت کے شہری ناظم (میئر) ریکاردو سیلواتیکو (Riccardo Selvatico) کی سربراہی میں شہری کونسل نے قرارداد منظور کر کے کیا اور طے پایا کہ 22 اپریل 1894ء سے ہر دو سال کے بعد اطالوی فنون لطیفہ ک دوسالہ نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ دوسری جنگ عظیم کی تباہیوں میں یہ نمائش تعطل کا شکار ہو گئی جس کو 1948ء سے دوبارہ شروع کیا گیا۔
ذرائع آمدورفت
ترمیموینس اپنی نہروں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ شہر 118 جزیروں پر مشتمل آرکیپیلاگو پر مشتمل ہے جنکو 150 نہریں جدا کرتی ہیں۔ جن جزیروں پر شہر آباد ہے ان کو لگ بھگ 400 پلوں کے ذریعے ملایا گیا ہے۔ پرانے شہر میں نہریں ہی سڑکوں اور گلیوں کا کام سر انجام دیتی ہیں اور ہر قسم کی آمدورفت پانی پر یا پیدل ہوتی ہے۔ انیسویں صدی عیسوی میں شہر کو ریل گاڑی کے ذریعے باقی اٹلی سے ملایا گيا اور وینس ریلوے اسٹیشن تعمیر کیا گيا، جس کے بعد بیسویں صدی میں بذریعہ سٹرک آمدورفت کا آغاز کیا گیا اور شہر تک سڑک اور پارکنگ بنائی گئی۔ شہر میں شمال سے داخلے کے لیے ان خشک راستوں کے علاوہ شہر میں بقیہ تمام آمدورفت صدیوں پرانی اور روائیتی ہے جو پانی پر یا پیدل ہے۔ وینس یورپ کا سب سے بڑا “کارفری“ (بغیرکار گاڑیوں والا) شہری علاقہ اور کاروں ٹرکوں کے بغیرکام چلانے والا یورپ کا اپنی نوعیت کا واحد شہر ہے۔
آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والی روائيتی کشتی گوندولا کہلاتی ہے، جو آج کل زیادہ تر سیاحت، شادی بیاہ کی اور دیگر روائیتی تقاریب کے لیے ہی مستعمل ہے۔ عمومی آمدورفت اب موٹر سے چلنے والی واٹر بسوں پر ہے جنہیں مقامی واپوریتو کہتے ہیں اور یہ واٹر بسیں شہر کی نہروں پر ایسے ہی چلتی ہیں اور آمدورفت کی سہولت فراہم کرتی ہیں جیسے بڑے شہروں میں عام بسیں۔ ان کے علاوہ پیدل آمدورفت شہر کے مختلف علاقوں کو ملانے والی پلوں کے ذریعہ ہوتی ہے۔
ہوائی سفر
ترمیمہوائی سفر کے لیے وینس کو نئے تعمیر شدہ مارکو پولو بین الاقوامی ہواۓ اڈہ کی خدمات حاصل ہیں، جس کا نام وینس کی مشہور شخصیت مارکو پولو کے نام پر رکھا گيا ہے۔ ہوائی اڈا ساحل سے قدرے فاصلے پر خشکی پر تعمیر کیا گیا ہے تاہم واٹر بسیں صرف سات منٹ میں مسافر کو شہر سے ہوائی اڈے تک پہنچا سکتی ہیں۔
جڑواں شہر
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- وینیزین موسیقی
- سینٹ مارک گرجا
- عجائب گھر گوگنہیمآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ guggenheim.venice.it (Error: unknown archive URL)
- لا بی ینالے(دو سالہ)
- فاؤنڈیشن چینی
- وینس میراتھن
- خلائی تصاویر گوگل نقشہ جات
- وینس پرانے پوسٹ کارڈآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ oldstratforduponavon.com (Error: unknown archive URL)
- Venice: ایک پل ایک گلیآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ rioba.it (Error: unknown archive URL) - وینس آف وینیشین
- وینس اور ساحلی علاقوں کے ماحولیاتی خطراتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ csa.com (Error: unknown archive URL)