M-10 ایک موٹر وے ہے جو پاکستان کے صوبہ پنجاب اور بلوچستان میں [1] تجویز کی گئی ہے۔ یہ موٹروے 570کلومیٹر طویل ہو گی۔   جس میں سے 190 کلومیٹر صوبہ پنجاب میں اور 380 کلومیٹرصوبہ بلوچستان میں ہو گی۔ یہ 4 لین پر مشتمل ہو گی اور اس کی تکمیل پر ملتان سے کوئٹہ کا سفر 18 گھنٹے سے کم ہو کر 7 گھنٹے رہ جائے گا۔

ایم-10
Quetta - Multan Motorway
Route information
Maintained by NHA
Length580 کلومیٹر (360 میل)
Major junctions
Fromملتان/M4
Toکوئٹہ
Location
Countryپاکستان
Major citiesMuzafargarh
D.G Khan
Fort Manro
لورالائی
Qilasaifullah
کچلاک
Highway system

اس موٹروے پر چھ سروس اور ریسٹ ایریاز ہوں گے۔ کوہ سلیمان کے نیچے ایک سرنگ بھی منصوبہ کا حصہ ہو گی جو نہ صرف دونوں صوبوں میں فاصلہ کم کرے گی بلکہ یہ پہاڑوں پر چڑھنے والے مسافروں کی مشکلات کو بھی کم کرے گی۔

راسته ترمیم

مجوزہ راستہ موجودہ M4 اور M5 جنکشن سے شروع ہوتا ہے اور مظفر گڑھ اور پھر ڈی جی خان کی طرف جاتا ہے۔ پھر ڈی جی خان سے یہ N70 (موجودہ ملتان کوئٹہ ہائی وے) کے متوازی چلتی ہے اور گردو پاس تک اس سے بلوچستان کے پہلے شہر رکنی تک سرنگ کی جائے گی۔ رکنی سے یہ بارکھان، کنگری، مختار کے خوبصورت مناظر سے گزرتی ہے اور لورالائی کو چھوتی ہے، لورالائی کے بعد قلعہ سیف اللہ کی طرف مڑتی ہے اور کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے کچلاک کے قریب ختم ہوتی ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Balochistan PA wants motorway extended to Quetta"۔ 27 April 2014