مارینو، اٹلی

کمونے
(Marino سے رجوع مکرر)

مارینو (اطالوی: Marino) (قدیم نام: فیرینٹم) مرکزی اٹلی کے علاقہ لازیو کے صوبہ روما کا ایک کمونے (قصبہ) ہے جو اطالوی دار الحکومت روم سے بیس کلومیٹر جنوب مشرق ہے۔ قصبہ کا رقبہ 26 مربع کلومیٹر اور آبادی 30,626 (2004ء) ہے اور سطح سمندر سے اس کی بلندی 360 میٹر ہے۔

مارینو (Marino)
عمومی معلومات
علاقہ لازیو صوبہ صوبہ روما
بلندی 360 میٹر رقبہ 26 مربع کلومیٹر
آبادی 30,626 (2004ء)
دیگر معلومات
فون کوڈ 06(39+) پوسٹ کوڈ 00040, 00043
منطقہ وقت مرکزی یورپی وقت, UTC+1


تاریخ دانوں کے مطابق قصبہ پہلی صدی قبل مسیح میں لاطینی قبائل سے آباد تھا اور قدیم شہروں بوویلاۓ (Bovillaeموجیلا(Mugilla ) کے ساتھ فیرینٹم (Ferentum) کے نام سے لاطینی لیگ کا اتحادی تھا۔ رومی دور حکومت میں امرا گرمیاں گزارنے اور تفریح کے لیے شہر میں آتے تھے اور اس دور میں شہر میں بڑے بڑے بنگلے تعمیر کیے گئے۔ قابل دید مقامات میں گرجا سان برنابا (Church of San Barnaba) تعمیر سترہویں صدی عیسیوی، گرجا سانتیسیما ترینیتا (Church of the Santissima Trinitàسانتا ماریا دیلے گرازیعے (Santa Maria delle Grazieگرجا ایس ایس روزاریو (Chiesa del SS. Rosario) اور فونتانا دیعی موری (Fontana dei Mori) ہیں۔

سانچہ:Navbox Province of Italy/Categories for commune