مینتانا

کمونے
(Mentana سے رجوع مکرر)


قدیم نام نومینٹم

مینتانا (Mentana)
عمومی معلومات
علاقہ لازیو صوبہ صوبہ روما
بلندی 150 میٹر رقبہ 24 مربع کلومیٹر
آبادی 18,364 (2004ء)
دیگر معلومات
فون کوڈ 06(39+) پوسٹ کوڈ 00062
منطقہ وقت مرکزی یورپی وقت, UTC+1


مینتانا (اطالوی: Mentana) اٹلی کا ایک قصبہ اور کمونے ہے جو اٹلی کے علاقہ لازیو کے صوبہ روما میں واقع ہے۔ قصبہ کا رقبہ 24 مربع کلومیٹر اور آبادی 18,364 (دسمبر 2004ء) ہے اور شہر سطح سمندر سے 150 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

زمانہ قدیم میں شہر نومینٹم کے نام سے جانا جاتا تھا، جہاں روم سے ایک راستہ ویا نومینٹم کے نام سے گزرتہ تھا۔ شہر لاطینی لیگ کا حصہ تھا جسے روم نے بیٹل آف لیک ریجیلس (Battle of Lake Regillus) میں شکست دی اور 338 قبل مسیح میں مکمل طور پر قابض کیا۔

شہر کے قلعہ (Castle) میں ایک عجائب گھر قائم ہے اور یہاں کئی نمائشیں منعقد کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ شہر میں انیسویں صدی میں اطالوی اتحاد (Museum of the Risorgimento) سے متعلقہ اشیاء اور سائنسی عجائب گھر بھی قائم ہے۔ قدرتی ماحول میں ترینتانی پارک قابل ذکر ہے۔

سانچہ:Navbox Province of Italy/Categories for commune