علاقہ موپٹی
علاقہ موپٹی (Mopti) جمہوریہ مالی کے آٹھ علاقوں میں سے ایک ہے جس کا رقبہ 79,017 مربع کلومیٹر، آبادی 1,735,340 اور علاقائی صدر مقام موپٹی ہے۔
جغرافیہ
ترمیمعلاقہ موپٹی کے شمال میں مالی علاقہ ٹمبکٹو، جنوب مغرب میں علاقہ سیگو اور جنوب مشرق میں برکینا فاسو کا ملک واقع ہے۔ علاقہ سے دریائے نائیجر گزرتا ہے۔ علاقہ کا کئي چھوٹے حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے جن میں موپٹی کے ارد گرد دریائے نائجیر کا ڈیلٹا، برکینافاسو کی سرحد کے ساتھ ساتھ بندیاگارا کلفز (Bandiagara cliffs) اور بنکاس کا میدانی علاقہ اور موپٹی کے نزدیک مالی کا سب سے اونچا مقام ہومبری پہاڑ (Mount Hombori) واقع ہیں۔
آب و ہوا کے لحاظ سے علاقہ موپٹی کو ساحل کا حصہ قرار دیا جاتا ہے۔
علاقہ کے بڑے شہروں میں موپٹی، سیوارے (Sévaré)، جینے (Djenné)، بندیاگارا (Bandiagara)، بنکاس (Bankass) اور یووارو (Youvarou) شامل ہیں۔
علاقہ کو درج ذیل 8 سرکلز میں تقسیم کیا گيا ہے۔
- بندیاگارا سرکل (Bandiagara)
- بنکاس سرکل (Bankass)
- جینے سرکل (Djenne)
- دوینٹزا سرکل (Douentza)
- کورو سرکل (Koro)
- موپٹی سرکل (Mopti)
- ٹینینکو سرکل (Tenenkou)
- یووارو سرکل (Youwarou)
تہذیب و تمدن
ترمیمعلاقہ میں کئي گروہوں کے لوگ آباد ہیں اور اہم بولی جانے والی زبانوں میں بمبارا، دوگون (Dogon)، سونغائی (Songhai، بوزو (Bozo) اور فُولا (Fula) شامل ہیں۔
جینے کا شہر اور بندیاگارا کلف کو یوینیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ (World Heritage Sites by UNESCO) قرار دیا گيا ہے۔