غیر-رمزگر RNA
غیر -رمزگر آراین اے کو انگریزی میں non-coding RNA کہا جاتا ہے اور اس سے مراد کوئی بھی ایسا آراین اے ہوتا ہے جو ترجمہ کے ذریعے لحمیات کی تخلیق میں براہ راست حصہ نہیں لیتا۔ سادہ الفاظ میں اس کو یوں کہا جا سکتا ہے کہ وہ آراین اے جو پروٹیں (لحمیات) تیار نہیں کرتا غیر -رمزگر آراین اے کہلاتا ہے۔
پس منظر ----
ایک اور قابل ذکر بات یہ کہ DNA کا وہ متوالیہ جو مندرجہ بالا پس منظر کے مطابق غ آراین اے تیار کرتا ہے آراین اے وراثہ یا RNA gene کہلاتا ہے۔ مثالیںترمیمغ آراین اے کی نمایاں ترین مثالوں میں پیامی RNA اور رائبوزمل RNA شامل ہیں اور یہ دونوں ہی لحمیات کے ترجمہ اور اظہاروراثہ (gene expression) میں حصہ لیتے ہیں۔ مائٹوکونڈریائی موراثہترمیمانسان کے مائٹوکونڈریائی موراثہ (موراثہ کے لیے دیکھیے genome) میں 24 غ آراین اے وراثے ہوتے ہیں جن میں سے 2 برائے 23S اور 16S رائبوزمل آراین اے کے لیے اور بقایا منتقلی RNA کے لیے ہوتے ہیں۔ مرکزی موراثہترمیمانسانی کے خلیہ کے مرکزی موراثہ میں موجود غ آراین اے جینز کا اندازہ 3000 ہزار تک لگایا گیا ہے جو کل جینز (وراثوں) کی تعداد یعنی 30000 ہزار کا تقریبا 10 فیصد ہنتا ہے۔ غ آراین اے کی اقسامترمیممنتقلی آراین اےترمیم تفصیلی مضمون کے لیے غیر-رمزگر RNA ملاحظہ کریں۔ منتقلی آراین اے
م آراین اے ایک ایسا آراین اے کا سالمہ ہوتا ہے کہ جو پروٹین (لحمیات) کی تیاری کے دوران پیامی RNA پر موجود رموز کی ہدایات کے مطابق امینو ایسڈ کی، تیاری کے مقام تک منتقلی کا کام انجام دیتا ہے۔ (یہ مرحلہ ترجمہ کے دوران پیش آتا ہے) رائبوزمل آراین اےترمیمر آراین اے بھی اوپر بیان کردہ پس منظر کے مطابق DNA کے ذریعے انتساخ کے عمل کے دوران بنتا ہے اور یہ پھر خلیہ مائع (cytoplasm) میں آجاتا ہے۔ یہ پروٹین کے ساتھ ملکر رائبوسوم (ribosome) بناتا ہے جو پروٹین کی تیاری کے سب سے اہم ترین آلات ہیں۔ پستانداروں کے خلیات میں 2 مائٹوکونڈریائی ر آراین اے (23S اور 16S) اور 4 سائٹوپلازمک رآراین اے (28S، 5.8S، 5S اور 18S) ہوتے ہیں۔ ان چار میں سے 5S کے لیے ٹنڈم منظومی (tandem arrays) کی صورت میں 200 تا 300 جینز ہوتی ہیں جبکہ باقی ماندہ تین کے لیے ایک واحد انتساخیی اکائی (single trancription unit) ہوتی ہے جس میں پانچ کروموسومز ملوث ہوتے ہیں 13، 14، 15، 21 اور 22۔ سائٹوپلازمک رآراین اے جینز تکراری ہوتی ہیں تاکہ خلیہ میں مطلوبہ مقدار کے مطابق پروٹین کی تیاری کی جاسکے۔ |