اوپن ٹائپ دراصل کمپیوٹر فونٹس کے لیے ایک قابل میزان فارمیٹ کو کہا جاتا ہے جسے ابتدا میں مائکروسافٹ نے تیار کیا تھا اور پھر بعد میں ایڈوبی بھی اس میں شامل ہو گیا۔ گو انکا اعلان 1996ء میں کیا گیا تھا پر ان کی قابل ذکر تعداد میں ترسیل 2000ء تا 2001ء تک دیکھنے میں آئی۔ ایڈوبی نے اپنے فونٹس کے تمام تر کتب خانے کو اوپن ٹائپ میں تبدیل کرنے کا کام 2002ء تک مکمل کر لیا تھا۔ سن 2005ء کے آغاز تک 10،000 فونٹس اوپن ٹائپ میں دستیاب کرائے جاچکے تھے جن میں سے ایڈوبی کے کتب خانے کا ایک تہائی حصہ بنتا تھا۔

یہ فونٹس ونڈوز، لینکس، میک اور او ایس ایکس آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرتے ہیں۔ ان میں 65 ہزار سے زیادہ منقوشات (glyphs) اور یکرمزی کی سہولت موجود ہے۔ ان میں لاطینیہ (latin) زبانوں کے ساتھ ساتھ غیر لاطینی ترسیمات و حروف رکھنے والی زبانوں کی تخطیط بھی کی جا سکتی ہے۔

نگار خانہ ترمیم