اے آر وائی کیو ٹی وی

(QTV سے رجوع مکرر)


فائل:ARY QTV.png
نام کیو ٹی وی
آغاز 2004ء
ملکیت اے آر وائی گروپ
ملک پاکستان
ویب سائٹ اے آر وائی کیو ٹی وی

قرآن ٹی وی، اے ار وائے گروپ کے تحت قائم اسلامی چینل ہے، جس پر شب و روز اسلامی تعلیمات و حکایات پر مشتمل پروگرام نشر کیے جاتے ہیں۔ مغربی تہذیب کی یلغار، معاشرتی بے راہ روی اور الحاد و لادینیت کے دور میں اے آر وائی نیٹ ورک کا ’’قرآن ٹی وی‘‘ یعنی کیو ٹی وی ملک کا پہلا اسلامک چینل ہے۔ پہلے یہ واحد اسلامی چینل تھا لیکن 2008 میں مدنی چینل کے آغاز سے اب ملک میں دو اسلامی چینل ہیں۔ کیو ٹی وی نے چند برس قبل جب اپنی نشریات شروع کیں تو یہ اندازہ لگانا مشکل تھا کہ نیوزچینلز کی پزیرائی کے دور میں ایک اسلامی چینل کو بھی روایتی مقبولیت ملے گی۔ آج صرف چند برس گزرنے کے بعد کیو ٹی وی کی ویورشپ کسی بھی نیوزچینل سے کم نہیں ہے۔ کیو ٹی وی اس مقبولیت کے پیچھے اے آر وائی ٹی وی نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو حاجی عبدالرؤف کا ہاتھ ہے، جن کی پالیسیوں نے اسے آج ملک کا معروف ٹی وی چینل بنا دیا ہے۔ کیو ٹی وی چینل کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ دنیا میں اسلام کو روشن خیال، معتدل اور ایک قابل عمل دین کے طور پر پیش کرنا ہے۔ یہ وہ پالیسی ہے جو کیو ٹی وی کے تمام پروگراموں میں عملی طور پر نظر آتی ہے۔

کیو ٹی وی کی مقبول ہروگرام

ترمیم

کیو ٹی وی کے مقبول و معروف پروگرام درجِ ہیں :

  • القرآن
  • قرآن اور ہم
  • قرآن سنئے اور سنائیے
  • محراب و منبر
  • احکام شریعت (مفتی محمد اکمل)
  • دکھی دلوں کا سہارا (اے کے میمن)
  • آپ کے مسائل کا حل
  • خوابوں کی تعبیر
  • نائٹ ٹائم (جنید اقبال)
  • نائٹ ٹائم (صاحبزادہ تسلیم صابری)
  • سحری ٹائم
  • افطار ٹائم
  • کیو ٹی وی ڈسکشن پینل

ان تمام پروگراموں کے ساتھ کیو ٹی وی کی سب سے زیادہ ویور شپ رکھنے والا واحد پروگرام منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا روزانہ نشر ہونے والا خطاب ہے۔ 2006ء سے باقاعدگی سے کیو ٹی وی پر نشر ہونے والے خطابات کے اس سلسلہ نے کیو ٹی وی کی ویور شپ میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ کیو ٹی وی کی ریٹنگ کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کے روزانہ خطاب کے سلسلہ کے بعد کیو ٹی وی دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانا والا اسلامی چینل بن گیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے دنیا بھر میں موجود کروڑوں عقیدت مند بھی ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے سلسلہ وار خطابات دن میں دو بار نشر ہوتے ہیں۔ تاہم شب دس بجے نشر ہونے والے خطاب کو ملک بھر کے علاوہ سب سے زیادہ دنیابھر میں ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ کیو ٹی وی کے دیگر مقبول ترین پروگرامز میں مفتی اکمل کا احکام شریعت، صاحبزادہ تسلیم صابری کا سحری ٹائم اور معروف نعت خواں الحاج محمد اویس رضا قادری کی نعتیں ہیں جو چوبیس گھنٹے کی نشریات میں وقتا فوقتا نشر ہوتی رہتی ہیں۔

کیو ٹی وی کی نشریات کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ اسلامی مہینوں کے ترتیب سے عشرہ وار اپنے خصوصی پروگرامز پیش کرتا ہے۔ سال بھر مختلف عشروں کے ترتیب سے مرتب پروگرامز میں سب سے مقبول ’’عشرہ میلاد‘‘ اور رمضان المبارک کا ’’عشرہ مغفرت‘‘ ہے۔ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ’’عشرہ میلاد‘‘ کی میرا تھن نشریات تحریک منہاج القرآن کی ’’عالمی میلاد کانفرنس‘‘ ہے، جو ہر سال لاہور کے مینار پاکستان سے براہ راست پیش کی جاتی ہے۔ گیارہ ربیع الاول کی شب بارہ بجے سے بارہ ربیع الاول کی صبح تک یہ عالمی میلاد کانفرنس کو براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں کیو ٹی وی نے تحریک منہاج القرآن سے باقاعدہ طور پر اس کے نشریاتی حقو ق بھی لے رکھے ہیں۔ اس طرح رمضان المبارک کے ’’عشرہ مغفرت ‘‘ کا سب سے اہم پروگرام تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’ستائیسویں شب کا عالمی روحانی اجتماع‘‘ ہوتا ہے۔ ٹاؤن شپ بغداد ٹاون میں سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کے سائے تلے منعقد ہونے والے اس پروگرام کو طاہرالقادری گراؤنڈ سے براہ راست پیش کیا جا تاہے۔ لاکھوں افراد کے اجتماع پر مشتمل یہ پروگرام ستائیسویں شب کو رات بارہ بجے سے صبح تک براہ راست پیش کیا جاتا ہے، جسے دنیابھر میں کروڑوں ناظرین دیکھتے ہیں۔ کیو ٹی وی نے بچوں میں قرآن فہمی کے علاوہ نعت خوانی کو بھی بہت فروغ دیا ہے۔ نعت خوانی میں ینگ ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کے لیے کیو ٹی وی گاہے بگاہے مختلف نعتیہ مقابلہ جات بھی منعقد کرتا ہے، جن میں ملک بھر سے نوجوان نعت ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نعت خوانی کا موقع ملتا ہے۔

اپنے مقبول ترین پروگراموں کے ساتھ کیو ٹی وی کو اہم چیلنجز بھی در پیش رہے ہیں۔ دین کا معاملہ ہونے کی وجہ سے اس اسلامک چینل کو اپنی نشریات میں انتہائی محتاط انداز اختیار کرنا پڑتا ہے۔ اسی تناظر میں گذشتہ سال کیو ٹی وی کو ناظرین اور عوام کے شدید مذہبی رد عمل کا بھی سامنا کرنا پڑا، جب تنظیم اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر اسرار احمد نے اہل بیت کے موضوع پر ایک متنازع تقریر کی۔ اس تقریر کے نشر ہونے پر کیو ٹی وی کو اپنے ناظرین کی طرف سے شدید عوامی مزاحمتی رد عمل کا سامنا کرنا پڑا۔ موصوف ڈاکٹر صاحب کے اس متنازع خطاب کو نشر کرنا کیو ٹی وی انتظامیہ نے اپنی غلطی قرار دیا اورآئندہ ڈاکٹر اسرار صاحب کے خطابات نشر نہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔ کیو ٹی وی نوجوان نسل کو میڈیا کے ذریعے اسلام کا پرامن پیغام امن و محبت عام کرنے میں مصروف ہے۔ بیرونی دنیا میں برطانیہ اور یورپی ممالک میں کیو ٹی وی کو سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے۔[1]

مزید

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم