ریٹ اسکرین
اس مضمون میں قواعد، انشا، ہجے اور املائی غلطیوں کو درست کرنے کی خاصی گنجائش ہے۔جانیں کہ اس سانچہ پیغام کو کیسے اور کب ختم کیا جائے) ( |
RETScreen ایک کلین انرجی مینجمنٹ سافٹ ویئر ہے (عام طور پر یہ مختصراً RETScreen کہلاتا ہے) جو کینیڈا کی حکومت کا تیارکردہ ہے۔ RETScreen Expert کو سان فرانسسکو میں منقعدہ کلین انرجی منسٹریل میں 2016 کو نمایاں کیا گیا تھا۔[1] سافٹ وئیر اردو سمیت 36 زبانوں میں دستیاب ہے۔
تیار کردہ | حکومت کینیڈا | کثیرالجہت |
---|---|
ابتدائی اشاعت | اپریل 30، 1998 |
مستحکم اشاعت | RETScreen Expert / 19 ستمبر 2016 |
آپریٹنگ سسٹم | مائیکروسافٹ ونڈوز |
ویب سائٹ | www |
RETScreen Expert سافٹ ویئر کا حالیہ ورژن ہے جسے ستمبر 19، 2016 میں عوامی سطح پر جاری کیا گیا تھا۔ یہ سافٹ ویئر جہاں توانائی سے متعلقہ تکنیکی اور مالیاتی امور کو مستحکم اور اصلاح و کارکردگی، بشمول جامع تر شناخت کاری اور تشخیص کاری کے منصوبوں کو ممکن بناتا ہے، وہاں اس کے ساتھ ساتھ تنصیبات کی اصل کارکردگی اور توانائی کی بچت/پیداواری امکانات کی پیمائش اور تشخیص کاری بھی کرتا ہے۔[2] RETScreen Expert میں "ویوئر موڈ" فری ہے اور سافٹ ویئر کی تمام فعالیت کی رسائی عام ہے۔ تاہم، گزشتہ RETScreen کے ورژنوں کے برعکس اس میں ایک نیا "پروفیشنل موڈ" (جو استعمال کنندہ کو محفوظ کرنے، پرنٹ، وغیرہ کرنے کا مجاز کرتا ہے) اب سالانہ سبسکرپشن کی بنیاد پر دستیاب ہے۔
RETScreen سوٹ جو RETScreen 4 اور RETScreen Plus پر مشتمل ہے، دراصل RETScreen سافٹ ویئر کا گزشتہ ورژن ہے۔ RETScreen سوٹ میں آف-گرڈ تجزیاتی صلاحیتیں شامل ہیں۔
RETScreen سوٹ کے برعکس، RETScreen Expert ایک جامع مربوط سافٹ ویئر پلیٹ فارم ہے؛ جو پروجیکٹس کے تجزیئے کے لیے مفصل و جامع آرکیٹائپز استعمال کرتا ہے؛ اور پورٹ فولیو تجزیاتی صلاحیتوں پر مشتمل ہے۔ RETScreen Expert یوزر کی مدد کے لیے متعدد ڈیٹابیسز کو، بشمول موسمی حالات کے 6,700 زمینی اسٹیشنوں اور NASA سیٹلائیٹ ڈیٹا سے حاصل ڈیٹا پر مشتمل ایک گلوبل ڈیٹابیس؛ بینچ مارک ڈیٹا بیس؛ تخمینی ڈیٹا بیس؛ پروجیکٹ ڈیٹا بیس؛ ہائیڈرولوجی ڈیٹابیس اور پروڈکٹ ڈیٹابیس، مربوط و مجتمع کرتا ہے۔[3] اس سافٹ ویئر میں ایک جامع و مربوط تربیتی نصاب، بشمول ایک الیکٹرانک ٹیسکٹ بُک، شامل ہیں۔[4]
ہسٹری
ترمیمRETScreen کا پہلا ورژن 30 اپریل، 1998 کو جاری کیا گیا تھا۔ RETScreen ورژن 4 کو کینیڈا کے وزیر ماحولیات نے 11 دسمبر، 2007 کو بالی، انڈونیشیا میں شروع کیا تھا۔[5] RETScreen پلس 2011 میں جاری کیا گیا تھا۔[6] RETScreen سوٹ ( RETScreen 4 اور RETScreen Plus دونوں کے انضمام اور کئی اضافی تبدیلیوں کے ساتھ)، 2012 میں جاری کیا گیا تھا۔[7] RETScreen Expert کو 19 ستمبر، 2016 کو عوامی سطح پر جاری کیا گیا تھا۔[8]
پروگرام کی ضروریات
ترمیمپروگرام مائیکروسافٹ® ونڈوز 7 SP1، ونڈوز 8.1، ونڈوز 10 اور مائیکروسافٹ® .NET فریم ورک 4.7 یا اس سے زیادہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ میک کے لیے موازنہ یا ورچوئل باکس کے استعمال کے ذریعے ایپل میکنٹوش کمپیوٹرز پر اس پروگرام کے ساتھ کام کرنے میں کامیاب ہے.
پارٹنرز (شراکت دار)
ترمیمRETScreen سافٹ ویئر، CanmetENERGY Varennes ریسرچ سینٹر آف نیچرل ریسورسز، کینیڈا جو حکومت کینیڈا کا قدرتی وسائل کا ایک محکمہ ہے، کے انتظامی اور مالی تعاون کے زیر انتظام ہے۔ بنیادی ٹیم[9] صنعت، حکومت اور اکیڈمی سے وابستہ ماہرین کے ایک بڑے نیٹ ورک کے تیکنیکی تعاون کے ساتھ، کئی سرکاری اور کثیر الجہتی تنظیموں کے ساتھ مل کر باہمی تعاون سے کام کرتی ہے۔[10] کلیدی شراکت داروں میں ناسا کا لینگلے ریسرچ سینٹر،[11] رینیوایبل انرجی اینڈ انرجی ایفیشنسی پارٹنرشپ (REEEP)، [12] اونٹاریو کا انڈیپینڈینٹ الیکٹرک سٹی سسٹم آپریٹر (IESO)، [13] UNEP کا انرجی یونٹ برائے ڈویژن آف ٹیکنالوجی انڈسٹری اینڈ اکنامکس،[14] گلوبل انوائرنمنٹ فیسیلیٹی (GEF)، [15] عالمی بنک کا پروٹو ٹائپ کاربن فنڈ،[16] اور یورک یونیورسٹی کا پائیدار توانائی کا ابتدائیہ شامل ہیں۔[17]
استعمال کی مثالیں
ترمیمفروری 2018 تک، ہر ملک اور خطے میں RETScreen سافٹ ویئر کے 575،000 سے زائد یوزرز (صارفین) بن گئے تھے۔[18]
ایک آزاد تحقیقی مطالعے [19] کے مطابق 2013 تک، RETScreen سافٹ ویئر کے استعمال کے باعث، دنیا بھر میں 8 بلین ڈالر سے زائد صارفین کو ٹرانزیکشن لاگت کی بچت ہوئی، ہر سال 20 ٹن فیصد گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی ہوئی اور کم از کم 24 GW گنجائش کی حامل کلین انرجی کی تنصیبات نصب ہوئیں۔
RETScreen کو وسیع تر پیمانے پر کلین انرجی منصوبوں کو سہولت پہنچانے اور لاگو کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، RETScreen ذیل مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا:
- #رجوع_مکرر ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی تعمیرنو کے ساتھ توانائی کی بچت کے اقدامات کے لیے[20]
- 3M کینیڈا کی پیداواری عمارات پر[21]
- آئیرش وِنڈ انڈسٹری کی جانب سے وسیع پیمانے پر ممکنہ نئے منصوبوں کا تجزیہ کرنے کے لیے[22]
- اونٹاریو میں سینکڑوں اسکولوں کی کارکردگی کی نگرانی کرنے کے لیے[23]
- منیٹوبہ ہائیڈرو کے مشترکہ ھیٹ اینڈ پاور (بائیوانرجی آپٹیمائیزیشن) پروگرام کے منصوبہ کی ایپلی کیشنز کو دیکھنے کے لیے[24][25]
- یونیورسٹی اور کالج کیمپسز پر توانائی کے انتظام کے لیے[26]
- ٹورونٹو، کینیڈا میں فوٹو وولٹائک کارکردگی کی کثیر-سالہ تشخیص اور تعین کے لیے[27][28]
- امریکی ایئر فورس کے تنصیبات پر سولر ایئر ہیٹنگ کا تجزیہ کرنے کے لیے[29]
- میونسپل کی سہولیات کے لیے، اونٹاریو کی مختلف میونسپلٹیز میں توانائی کی بہتر کارکردگی کے حصول کے مواقع شامل ہیں۔[30][31]
RETScreen کو کہاں کہاں اور کیسے مختلف استعمال کیا گیا کے حوالے سے کثیر مضامین پر مشتمل وسیع مجموعے RETScreen کے LinkedIn پیج پر دستیاب ہیں۔[32]
RETScreen کو دنیا بھر میں 1,100 سے زائد – معروف یونیورسٹیز اور کالجز میں تعلیم اور تحقیق کے لیے بھی بطور ایک ٹول استعمال کیا گیا ہے اور اکثر اکیڈمی اداروں میں اس کا حوالہ دیا گیا ہے۔[33] اکیڈمیا میں RETScreen کے استعمال کی مثالیں پبلیکیشنز اینڈ رپورٹس اور، یونیورسٹی اینڈ کالج کورسز" کے تحت، RETScreen نیوزلیٹر کے سیکشنوں میں مل سکتی ہیں، جو ڈاؤن لوڈ کردہ سافٹ ویئر کے یوزر مینول میں بھی دستیاب ہیں۔
RETScreen کے استعمال کو دنیا بھر میں کئی ممالک میں سرکاری سطح پر اختیار یا کلین انرجی کے حوصلہ افزا پروگراموں کے لیے تجویز کیا گیا ہے، ان میں UNFCCC اور یورپی یونین EU؛ کینیڈا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ؛ متعدد امریکی ریاستیں اور کینیڈا کے صوبے؛ شہر اور میونسپلٹیز؛ اور یوٹیلیٹیز شامل ہیں۔[34] قومی اور علاقائی سطح پر چلی،[35] سعودی عرب،[36] اور افریقہ کے 15 مغربی اور وسطی ممالک کی حکومتوں[37] اور لاطینی امریکا کی توانائی کی تنظیم (OLADE) کی درخواست پر RETSceen کی تربیتی ورکشاپس منعقد کی گئیں۔
اعزاز اور اعتراف
ترمیم2010 میں، RETScreen انٹرنیشنل کو کینیڈین حکومت کی جانب سے اپنے سرکاری ملازمین کی خدمات کے صلے میں سب سے بلند اعزاز پبلک سروس ایوارڈ آف ایکسیلینس[38] سے نوازا گیا۔
RETScreen اور RETScreen ٹیم کو دیگر کئی اعزازات کے لیے نامزد کیا اور متعدد اعزازات سے نوازا گیا جن میں ارنسٹ اینڈ ینگ/یورومنی گلوبل رینیوایبل انرجی ایوارڈ، انرجی گلوب (کینیڈا کا قومی اعزاز) اور GTEC کا خصوصی ایوارڈ میڈل شامل ہیں۔[39]
جائزے
ترمیمایک عالمی انرجی ایجسنی کی جانب سے ایک جائزے کے مطابق اس سافٹ ویئر کے ہائیڈروپاور کے حصہ کے بیٹا اجرا کی تفصیل میں اسے بہت "متاثر کن"[40] قرار دیا۔ یورپین انوائرنمنٹ ایجنسی کے مطابق RETScreen ایک "انتہائی مفید آلہ"[41] ہے۔ RETScreen کو " قابل تجدید توانائی کی تنصیبات کی معیشت کے جائزہ کے لیے دستیاب چند ایک میں سب سے منفرد سافٹ ویئر ٹولز اور اب تک کا بہترین" اور دنیا بھر میں کلین انرجی کی مارکیٹ میں دستیاب ربط بڑھانے کا ایک ٹول قرار دیا ہے۔[19]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Canada, Mexico and the United States Show Progress on North American Energy Collaboration"۔ News.gc.ca۔ 2016-06-03۔ 25 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2016
- ↑ Clean Energy Solutions Center۔ "Financial Analysis with RETScreen"۔ Youtube.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل (Video) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2016
- ↑ "NASA - NASA Collaboration Benefits International Priorities of Energy Management"۔ Nasa.gov۔ 2010-02-24۔ 07 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "Clean Energy Project Analysis, RETScreen® Engineering & Cases Textbook: M154-13/2005E-PDF - Government of Canada Publications"۔ Publications.gc.ca۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2016
- ↑ "Archived - CANADA LAUNCHES CLEAN ENERGY SOFTWARE - Canada News Centre"۔ News.gc.ca۔ 2007-12-11۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "RETScreen adds energy performance analysis module"۔ REEEP.org۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "Archived - RETScreen International Newsletter - 2012-06-05: Major Upgrade to RETScreen Software"۔ Web.archive.org۔ 2012-06-05۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "Archived - RETScreen International Newsletter - Coming Soon: RETScreen Expert Software"۔ Web.archive.org۔ 2015-01-30۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "Archived - RETScreen International Core Team"۔ Web.archive.org۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2018
- ↑ "Archived - RETScreen International Network of experts"۔ Web.archive.org۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2018
- ↑ "NASA - POWER"۔ Nasa.gov۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2018
- ↑ "Renewable Energy and Energy Efficiency Partnership (REEEP)"۔ REEP.org۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2018
- ↑ "IESO"۔ IESO.ca۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2018
- ↑ "About DTIE"۔ Uneptie.org۔ 08 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2018
- ↑ "Global Environment Facility"۔ Thegef.org۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2018
- ↑ "Carbon Finance at the World Bank: Prototype Carbon Fund"۔ Wbcarbonfinance.org۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2018
- ↑ "Sustainable Energy Initiative"۔ Yorku.ca۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2018
- ↑ "Archived - RETScreen International - RETScreen Software: Cumulative Growth of User Base"۔ Web.archive.org۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ^ ا ب "Archived - RETScreen International: Results & impacts 1996-2012" (PDF)۔ Web.archive.org۔ 26 ستمبر 2015 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "Archived - RETScreen International - Energy Performance Contracting" (PDF)۔ Web.archive.org۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "3M Canada Deploys RETScreen Software"
- ↑ "Archived - RETScreen International - Wind Power and Biomass Heating Projects Seamus Hoyne, TEA and Tipperary Institute" (PDF)۔ Web.archive.org۔ 06 اگست 2014 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "School Board Energy Managers Lead Way"
- ↑ "Bioenergy Optimization Program"۔ Hydro.mb.ca۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "Archived - RETScreen International - Power Smart Bioenergy Optimization Program" (PDF)۔ Web.archive.org۔ June 2011۔ 11 مئی 2015 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2016
- ↑ "Universities and Colleges Reduce Carbon"
- ↑ "Solarcity Technology Assessment Partnership" (PDF)۔ Explace.on.ca۔ June 2009۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "Horse Palace Photovoltaic Pilot Project: Update Report" (PDF)۔ Solarcitypartnership.ca۔ January 2012۔ 02 نومبر 2013 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "AN EVALUATION OF SOLAR AIR HEATING AT UNITED STATES AIR FORCE INSTALLATIONS"۔ Dtic.mil۔ 09 ستمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "Katelyn McFadyen and Cristina Guido - Municipal Energy Champions"۔ 08 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ "Internet Archive Wayback Machine"۔ Web.archive.org۔ 2014-08-08۔ 11 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "Archived - RETScreen International Newsletter"۔ Web.archive.org۔ 2015-12-22۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ مثال کے طور پر، 7 فروری 2018 کو RETScreen سکرین کے لیے Google Scholar کے 5،500 سے زائد نتائج سامنے آئے
- ↑ "Archived - RETScreen International - Clean Energy Policy Toolkit"۔ Web.archive.org۔ 2012-09-21۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "Archived - RETScreen International - CER Chile Implements RETScreen Training Program"۔ Web.archive.org۔ 2014-10-24۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "Archived - RETScreen International - Saudi Arabia Builds Clean Energy Capacity"۔ Web.archive.org۔ 2014-05-02۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "Archived - RETScreen International - Strengthening the Foundations of Clean Energy in West Africa"۔ Web.archive.org۔ 2014-05-02۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "Public Service Award of Excellence 2010" (PDF)۔ Ottawacitizen.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "Archived - RETScreen International - Awards"۔ Web.archive.org۔ 2011-02-03۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "Assessment Methods for Small-hydro Projects" (PDF)۔ Ieahydro.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2016
- ↑ "RETScreen Clean Energy Project Analysis Software | Environmental software tools for accounting, carbon footprinting & sustainability performance"۔ Environmenttools.co.uk۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016