نابض
(Rotation powered pulsar سے رجوع مکرر)
نابض ایک انتہائی مقنانا نیوٹرون ستارہ ہوتا ہے جس سے برقناطیسی لہروں کا اخراج ہوتا رہتا ہے۔ اِن لہروں کا تعین صرف تبھی مُمکن ہے جب اِن کا اِشارہ زمین کی طرف ہو۔ ایک مينارہِ نُور کی طرح جب یہ لہریں زمین کا رُخ کرتی ہیں تو اِن کو آواز کی صورت میں آخذ کیا جا سکتا ہے۔ یہ آواز کسی نبض یا دھڑکن کی مانند وقفے وقفے سے سنی جا سکتی ہے اور اس لیے اِن ستاروں کو نابض کہا جاتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں نابض خلا میں پرزور نابض ریڈیائی امواج کا منبع ہوتا ہے، جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ کسی پھٹے ہوئے گردش کرنے والے ستارہ کا مرکز ہے