افراز
اِفراز[1] (secretion) بنیادی طور پر حیاتیات و طب میں ایک ایسے اخراج شدہ (excreted) مادے (substance) کو کہا جاتا ہے جس سے جسم میں کوئی مفید فعل لیا جاتا ہو۔ اس کی طبی تعریف کے مطابق یہ ایک ایسی مخصوص پیداوار ہوتی ہے کہ جو کسی غدود (gland) کے خلیات میں تیار ہوئی ہو اور پھر اس سے نکل کر اپنے افعال انجام دے (یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ خلیے سے اس پیداوار کے یہ نکلنے کا عمل [ یعنی خلیے سے اس کا اخراج ] بھی افراز (secretion) ہی کہلاتا ہے اور خود اس افراز شدہ مادے کو بھی افراز ہی کہا جاتا ہے)۔
امثال
ترمیمانسان، حیوان و نباتات سمیت تمام اقسام کی حیات میں اس قسم کے افراز کی مثالیں بے شمار ہیں اور خلیات کے لیے ایک انتہائی اہم ترین فعل ہے جس کے بغیر زندگی کا نظام درھم برھم ہو کر رہ جائے۔ افراز کی دو اہم مثالیں درج ذیل ہیں، ان کی مزید تفصیل کے لیے ان کے اپنے صفحات مخصوص ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ یہ اردو کی نصابی کتب میں استعمال کیا گیا لفظ ہے جس میں پہلے الف کے نیچے زیر لگا کر اِفراز پڑھا جاتا ہے۔