دھوبی سوڈا
(Soda ash سے رجوع مکرر)
- اس مرکب پر اصل مضمون کے لیے سوڈیم کاربونیٹ کا صفحہ دیکھیے۔
دھوبی سوڈا یا سوڈیم کاربونیٹ اصل میں سوڈیم کاربونیٹ کی ایک مسفوف (powdered) شکل کو کہا جاتا ہے جو قدرتی طور پر نیٹرون سے بھی حاصل کی جاتی رہی ہے۔
استعمالات
ترمیمدھوبی سوڈے کی سب سے زیادہ کھپت شیشے، کاغذ، ریان (مصنوعی کپڑا)، صابنوں اور ڈیٹرجنٹوں میں ہوتی ہے۔ اسے پانی کے "نرم" کرنے کے لیے بھی کام میں لایا جاتا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ سوڈیئم کاربونیٹ "سخت" پانی سے کیلشیم اور میگنیشیم کے آیون کو دور کر سکتا ہے۔
دھوبی سوڈا غذاؤں میں اضافیے (ای 500) کا کام کرتا ہے۔ اسے تیزابیت پر گرفت، جماؤ سے بچاؤ، آمیزے کے پھیلاؤ اور استحکام فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیم- میٹھا سوڈا (بیکنگ سوڈا)
- کاسٹک سوڈا
- صابن
- نیل (رنگ)
- سالوے کا طریقہ