مکانی صوتی آواز
(Stereophonic sound سے رجوع مکرر)
مجسم آواز (stereophonic sound) جس کو عام طور پر صرف مجسم (stereo) بھی کہا جاتا ہے دراصل آلات سے پیدا کی گئی ایک ایسی آواز ہوتی ہے جس کو قدرتی احساس سے قریب تر کیا گیا ہو۔ آواز کو مجسم یا stereo بنانے کی خاطر دو یا زائد صوتی دھاروں (channels) کو استعمال کیا جاتا ہے اور آواز کی پیداوار متناسب اور ترتیب یافتہ وضع کے ساتھ لگائے گئے لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے سے کی جاتی ہے، اس طرح وہ آواز جو کان تک آتی ہے وہ مختلف سمتوں سے کان کے پردے پر آواز کا احساس اجاگر کرتی ہے اور اُس آواز کی بنسبت زیادہ قدرتی محسوس ہوتی ہے جو کسی ایک دھارے یا channel سے یک جہتی (monophonic) شکل میں پیدا کی جانے والی آواز سے ہوتی ہے۔ وہ ماخذ جہاں سے آواز نکلتی ہے اور مجتمع ہو کر کسی آلے کے ذریعے کان میں آتی ہے اسے ماخذ صوت کہا جاتا ہے۔