گیندائے قائمہ
- اسی پھول سے متعلق وضاحتی صفحہ گیندا (marigold)۔
گیندائے قائمہ | |
---|---|
Mexican marigolds
| |
اسمیاتی درجہ | نوع [1] |
جماعت بندی | |
مملکت: | نباتات |
جماعت: | دو دالہ |
طبقہ: | نجمیطب |
خاندان: | نجمان |
جنس: | گیندا |
نوع: | T. erecta |
سائنسی نام | |
Tagetes erecta[1][2] لنی اس ، 1753 | |
| |
درستی - ترمیم |
گیندائے قائمہ جس کو انگریزی میں عام طور پر african marigold اور یا پھر صرف marigold بھی کہہ دیا جاتا ہے اصل میں قبیلہ tageteae سے تعلق رکھنے والی ایک نوع میں شامل پھول ہے جس کا حیاتیاتی دو اسمی نام tagetes erecta رکھا گیا ہے، اسی پھول کی ایک اور نوع کو گینداۓ فرشیہ (tagetes patula) کہا جاتا ہے۔ گیندائے فرشیہ میں ملنے والے پھول عام طور پر پیلے اور یا پر گہرے پیلے یا زرد رنگت وغیرہ جیسے ہوتے ہیں۔ اس کا دو اسمی نام tagetes erecta میں شامل لفظ tagetes کا مطلب حسد، مایوسی وغیرہ کا بتایا جاتا ہے [3] جبکہ erecta سیدھے، عمودی اور قائمہ وغیرہ جیسی ساخت یا شکل کو کہا جاتا ہے اسی وجہ سے اردو متبادل میں قائم کا لفظ استعمال ہوا ہے جبکہ tagetes کے لیے لفظ گیندا ہی کو متبادل رکھا گیا ہے کہ یہی مشہور ہے اور بلا کسی ابہام کے استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ مصنف: لنی اس — عنوان : Species Plantarum — جلد: 2 — صفحہ: 887 — BHL page ID: https://biodiversitylibrary.org/page/358908
- ↑ "معرف Tagetes erecta دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 نومبر 2024ء
- ↑ ایک موقع آن لائن پر لفظ tagetes کے معنی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ florist-flowers-roses-delivery.com (Error: unknown archive URL)۔