دی لارڈ آف دی رنگز
دی لارڈ آف دی رنگز (انگریزی: The Lord of the Rings) جامعہ آکسفورڈ کے پروفیسر جے آر آر ٹولکین کا تخلیق کردہ ایک فرضی ناول ہے۔ یہ ٹولکین کے بچوں کے لے لکھی گئی ایک گذشتہ کہانی دی ہابٹ کا تسلسل ہے۔ یہ 1937 سے لے کے 1939 کے درمیان میں لکھی گئی تھی۔ 150 ملین سے بھی زائد نقول کی فروخت کے ساتھ یہ ناول سب سے زیادہ بکے جانے والی کتابوں میں تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ ناول کا مرکزی حریف شیطانی جادوگر لارڈ ساؤرن ایک جادوئی انگوٹھی، جو تمام جادوئی انگوٹھیوں کی سردار ہوتی ہے، تخلیق کرتا ہے تا کہ وہ اس کی مدد سے باقی جادوئی انگوٹھیوں اور بالآخر وسطی زمین کو فتح کر سکے اور ان پے اپنی حکمرانی قائم کر سکے۔ ناول تین جلدوں دی فیلو شپ آف دی رنگ، دی ٹو ٹاورز اور دی ریٹرن آف دی کنگ پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کا متعدد زبانو میں ترجمہ ہو چکا ہے۔
دی لارڈ آف دی رنگز | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(انگریزی میں: The Lord of the Rings)[1][2]،(جرمنی میں: Der Herr der Ringe)،(ترکی میں: Yüzüklerin Efendisi)،(فنی میں: Taru sormusten herrasta)،(روسی میں: Властелин колец)،(عبرانی میں: שר הטבעות) | |||||||
مصنف | جان رونالڈ روئل ٹولکین [1] | ||||||
زبان | انگریزی | ||||||
اصل زبان | انگریزی | ||||||
ادبی صنف | فنطاسیہ ، مہم جوئی فکشن | ||||||
ناشر | ایلن اینڈ انوین | ||||||
تاریخ اشاعت | 1954[3] | ||||||
اعزازات | |||||||
این آر پی ٹاپ 100 سائنس فکشن اینڈ فنٹاسی بکس (2011) پرومیتھیئس اعزاز (الفائز:جان رونالڈ روئل ٹولکین ) (2009) لی موندے کی صدی کی 100 بہترین کتابیں (1999) بین الاقوامی فینٹسی اعزاز (1957)[4] |
|||||||
او سی ایل سی | 1487587 | ||||||
| |||||||
درستی - ترمیم |
- اسی نام کے فلمی سلسلہ کے لیے دیکھیں دی لارڈ آف دی رنگز (فلمی سلسلہ)
خلاصہ
ترمیمیہ ناول طلسمی انگوٹھیوں کی سردار پر مبنی ایک فرضی داستان ہے۔ جس کے مطابق ایک شیطانی جادوگر لارڈ ساؤرن ایک ایسی انگوٹھی بناتا ہے جو پہلے کی تخلیق کردہ تمام انگوٹھیوں کی سردار ہوتی ہے۔ یہ پہلے کی تخلیق کردہ انگوٹھیاں مختلف گروہوں جن میں انسان، ایلوز اور بونے شامل ہوتے ہیں، کے سرداروں کے ماتحت ہوتی ہیں۔ لارڈ ساؤرن ان سب کو اپنا ماتحت بنانے اور پوری وسطی زمین پر اپنا قبضہ کرنے کے لیے اس انگوٹھیوں کی سردار کو چالاکی سے مورڈور میں چھپا لیتا ہے۔ ایک ایک کر کے وسطی زمین کے علاقے لارڈ ساؤرن کے قبضے میں آتے چلے جاتے ہیں۔ یہ دیکھ کے سب لارڈ ساؤرن کو روکنے کے لیے اس سے جنگ کا فیصلہ کرتے ہیں۔ انسانوں اور ایلوز پر مشتمل یہ فوج لارڈ ساؤرن کی فوج سے مونٹ ڈوم کے احاطے میں آخری دفع آمنے سامنے آ کے ٹکراتی ہے۔ جنگ کے دوران میں ازیاڈور جو انسانوں کے گروہ کے بادشاہ کا بیٹا ہوتا ہے، اپنے باپ کو لارڈ ساؤرن کے ہاتھوں مرتے دیکھ کے اپنے باپ کی تلوار سے لارڈ ساروں کی انگلی کاٹ دیتا ہے۔ یوں لارڈ ساؤرن سے انگوٹھی ازیاڈور کے پاس آ جاتی ہے۔
مرکزی کردار
ترمیم- فروڈو بیگنز
- سیموائز گامجی
- میریاڑوک برینڈیبک (میری)
- پیریگرین ٹوک (پیپن)
- گینڈالف
- ایراگورن
- لیگولاس
- گیملی
- بورومیر
مزید دیکھیے
ترمیمویکی ذخائر پر دی لارڈ آف دی رنگز سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب مصنف: آرون سوارٹز — او ایل آئی ڈی: https://openlibrary.org/works/OL27448W?mode=all
- ↑ The Lord of the Rings | Memory Beta, non-canon Star Trek Wiki | Fandom — اخذ شدہ بتاریخ: 3 اپریل 2022
- ↑ مصنف: اینڈریو بیل — عنوان : Encyclopædia Britannica — ناشر: انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا انک. — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/topic/The-Lord-of-the-Rings
- ↑ http://www.gostak.org.uk/ifa/ifaindex.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 28 جون 2022