ٹرانزسٹر
اس کو یہ نام دینے کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک مزاحم سے برقی دوران منتقل کرتا ہے۔
منتقزاحم ایک تین سرے رکھنے والی، جامد نیم موصل اختراع ہے جو افزائش (amplification)، بدیلگری (switching)، وولٹیج کا استحکام ،اشارے میں زیروبم پیدا کرنا (signal modulation) اور دیگر مختلف افعال انجام دیتا ہے۔
- ٹرانزسٹر یا منتقزاحم (transistor) ایک امیختہ (portmanteau) لفظ ہے جو انگریزی اور اردو دونوں میں دو الفاظ کو مدغم کرکے حاصل کیا گیا ہے۔
- transistor = جو ٹرانسفر (منتقل) اور رزسٹر (مزاحم) کا مرکب ہے، یعنی trans + istor = transistor
- منتق-زاحم = جو منتقل (ٹرانسفر) اور مزاحم (رزسٹر) کا مرکب ہے، یعنی منتق + زاحم = منتقزاحم
تعارف
ترمیممنتقزاحموں کو دو بنیادی اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
- دوقطب اتصالی منتقزاحم (دام) (bipolar junction transistors - BJT)
- اثر میدانی منتقزاحم (امم) (field effect transistors - FET)
جیسا کہ اوپر شکل میں ظاہر ہے کہ ایک منتقزاحم میں تین سرے ہوتے ہیں: داخلی، مشترک اور اخراجی۔ دام (BJT) پر کوئی برقی رو (کرنٹ) یا امم (FET) پر کوئی وولٹیج، داخلی اور مشترک سروں کے درمیان لگایا جائے یا نافذ کیا جائے تو مشترک اور اخراجی سروں کے درمیان ایصالیت (conductivity) بڑھ جاتی ہے اور یوں روانی جار (current flow) کو منظم کیا جا سکتا ہے یا اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ دونوں اقسام کے منتقزاحموں یعنی، دام اور امم، کی طبیعیات ایک دوسرے سے خاصی مختلف ہے، جس کی تفصیل کے لیے ان کے مخصوص صفحات موجود ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمویکی ذخائر پر ٹرانزسٹر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |