بائی پولر جنکشن ٹرانزسٹر
بائی پولر جنکشن ٹرانزسٹر (bipolar transistor یا BJT) ایک سادہ الیکٹرونک پرزہ ہوتا ہے جو ایمپلیفائر اور سوئچ کا کام انجام دے سکتا ہے۔ ڈائیوڈ کی دو ٹانگیں (pins) ہوتی ہیں لیکن ٹرانزسٹر کی ٹانگیں تین ہوتی ہیں جو ایمیٹر، بیس اور کلکٹر کہلاتی ہیں
کسی بائی پولر ٹرانزسٹر کے ایمیٹر سے گزرنے والا کرنٹ کلکٹر کرنٹ اور بیس کرنٹ کا عین مجموعہ ہوتا ہے۔

اگر کسی ٹرانزسٹر کے بیس اور کلیکٹر کو باہم ملا دیا جائے تو یہ ٹرانزسٹر اب ڈائیوڈ بن جاتا ہے۔ لیکن اس کی مخالف وولٹیج (reverse voltage) برداشت کرنے کی حد کم ہوتی ہے۔ اسی طرح اگر کسی MOSFET کے گیٹ اور ڈرین کو ملا دیا جائے تو موسفیٹ ڈائیوڈ کی طرح کام کرتا ہے۔
ابتدائی حروف | ٹرانزسٹر کی قسم |
---|---|
2SA | ہائی فریکونسی پی این پی BJT |
2SB | آڈیو فریکونسی پی این پی BJT |
2SC | ہائی فریکونسی این پی این BJT |
2SD | آڈیو فریکونسی این پی این BJT |
2SJ | پی-چینل ایف ای ٹی (both JFET and MOSFET) |
2SK | این-چینل ایف ای ٹی (both JFET and MOSFET) |