گل لالہ
گل لالہ | |
---|---|
اسمیاتی درجہ | جنس [1] |
جماعت بندی | |
طبقہ: | سوسطب Liliales |
جنس: | لعلع Tulipa |
سائنسی نام | |
Tulipa[1][2][3] لنی اس ، 1753 | |
| |
درستی - ترمیم |
گل لالہ یا لالہ (انگریزی: Tulip)، للی کے خاندان کا سدا بہار پھول دار پودا ہے۔ پودوں کی اس جنس (genus) کو لعلع (Tulipa) کہا جاتا ہے اور ان کی 100 کے قریب انواع (Species) ہیں۔ یہ یورپ، افریقا اور ایشیا میں پایا جاتا ہے۔ قازقستان کے جنگلی علاقے اور ہندوکش کے شمالی علاقے اس کا خاص وطن ہیں۔
اس سدا بہار پودے کی جڑ پیاز کی طرح ہوتی ہے۔ یہ 4 سے 27 انچ تک لمبا ہو سکتا ہے۔ یہ ٹھنڈے موسم میں پروان چڑھتا ہے۔
اصلی وطن
ترمیمگل لالہ 16 ویں صدی کے وسط میں عثمانی سلطان سلیمان محتشم کے قسطنطنیہ میں محل سے نیدرلینڈز کے سفیر کے ذریعے نیدرلینڈز پہنچا اور پھر اس کا ساری دنیا میں رواج ہو گیا۔
ادب و ثقافت میں
ترمیمگل لالہ کا ذکر شاعری میں عام ہے۔ اقبال کا یہ محبوب پھول ہے اور اکثر ان کی شاعری میں اس کا ذکر ملتا ہے:
گل و نرگس و سوسن و نسترن | ||
شہید ازل لالہ خونیں کفن |
ایران کے پرچم میں درمیاں میں چار چاند لفظ اللہ کی صورت میں ہيں، وہ سرخ رنگ اور گل لالہ کی صورت بناتے ہیں، جو جان قربان کرنے والوں کی علامت ہے۔
متعلقہ مضامین
ترمیم- دور لالہ: عثمانی سلطنت کا ایک پرامن دور جو گل لالہ سے موسوم ہے
گل لالہ ایوان تصویر
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ مصنف: لنی اس — عنوان : Genera plantarum eorumque characteres naturales, secundum numerum figuram, situm, & proportionem omnium fructificationis partium — اشاعت پنجم — صفحہ: 145 — https://dx.doi.org/10.5962/BHL.TITLE.746 — BHL page ID: https://biodiversitylibrary.org/page/651153
- ^ ا ب مصنف: لنی اس — عنوان : Species Plantarum — جلد: 1 — صفحہ: 305 — BHL page ID: https://biodiversitylibrary.org/page/358324
- ↑ "معرف Tulipa دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2024ء