اردو کلیدی تختہ

(Urdu keyboard سے رجوع مکرر)

شمارندگی کے لیے مقتدرہ قومی زبان نے 1991ء میں "معیاری" کلیدی تختہ کا نقشہ جاری کیا جو ذیل میں دکھایا گیا ہے۔ اس نقشہ کو ونڈوز xp عملیاتی نظام میں اپنایا گیا۔ اس تختہ کا سب سے بڑا پہلا استعمال کندہ نادرہ کا ادارہ تھا۔ اس نقشہ کو اردو کے لیے معیار سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ مقتدرہ نے اپنے نقشہ میں اعراب کو تیسری کلید پر رکھا تھا مگر مائکروسافٹ نے یہ سہولت فراہم نہیں کی، جس کی وجہ سے اکثر استعمال کندگان کو اعراب نہ ہونے کی شکایت رہتی ہے۔ اردو شمارندگی میں بہت سے لوگ سافٹ ویئر inpage کے ذریعہ مانوس ہوئے جو ایک صوتی کلیدی تختہ استعمال کرتا تھا۔ اسی طرح کے صوتی کلیدی تختہ اب بھی بیشتر لوگ شمارندگی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان صوتی تختوں میں ادارہ تحقیقات اردو کا شائع کردہ نقشہ سب سے زیادہ مقبول ہے اور ایک غیر سرکاری "معیار" کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ اس وجہ سے اردو دنیا کسی ایک نقشہ پر متفق نہیں ہو سکی۔ اس کے علاوہ مقتدرہ اور ادارہ کے کلیدی تختوں میں کچھ اردو حروف کا فرق بھی ہے۔

ادارہ تحقیقات اردو کے صوتی کلیدی تختہ کا نقشہ
مقتدرہ کلیدی تختہ کا نقشہ (base)
` 1 2 3 4 5 6 7 8 9 0 - = BKSP
TAB ط ص ھ د ٹ پ ت ب ج ح ] [ \
CAPS م و ر ن ل ہ ا ک ی ؛ ' ENT
SHFT ق ف ے س ش غ ع ، ۔ / SHFT
CTRL ALT S P A C E ALT CTRL


مقتدرہ کلیدی تختہ کا نقشہ (shift)
~ ! @ # $ ٪ ^ ۖ ٭ ) ( _ + BKSP
TAB ظ ض ذ ڈ ث ّ ۃ ـ چ خ } { |
CAPS ژ ز ڑ ں ۂ ء آ گ ي : " ENT
SHFT ‍zwj zwnj ئے lrm‎ ؤ ئ rlm > < ؟ SHFT
CTRL ALT S P A C E ALT CTRL


مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم