آؤٹ لک
آؤٹ لک (انگریزی: Outlook) بھارت کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے چار ہفت روزہ انگریزی خبری جریدوں میں سے ایک ہے۔ بھارت کے دیگر جرائد کی طرح یہ بھی اپنی تعدادِ اشاعت ظاہر کرنے سے گریزاں رہا ہے لیکن 2007ء میں قومی مطالعہ جائزے کے مطابق اس کی 15 لاکھ نقول شایع ہوتی ہیں۔ آؤٹ لک کے مد مقابل جرائد میں انڈیا ٹوڈے، دی ویک اور تہلکہ شامل ہیں۔
آؤٹ لک اکتوبر 1995ء سے دار الحکومت نئی دہلی سے مستقل جاری ہوتا ہے اس کے بانی مدیر ونود مہتا ہیں۔ اکتوبر 2008ء میں کرشن پرساد کو آؤٹ لک کا مدیر مقرر کیا گیا۔ یہ جریدہ آؤٹ لک گروپ جاری کرتا ہے۔