آئی فون
آئی فون بنانے والی کمپنی کا نام ایپل انکارپوریشن ہے اور آئی فون کو دنیا کے بہترین اسمارٹ فون میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ یہ موبائل فون اعلیٰ کارکردگی کا حامل اسمارٹ فون ہے اور اس کی خریداری میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ 2007 میں ایپل انکارپوریشن نے اپنے پہلا آئی فون متعارف کرایا۔ اس فون کا ہر نیا ماڈل ستمبر کے مہینے میں مارکیٹ میں آتا ہے۔ اس کے علاوہ آئی فون دنیا کا مہنگا ترین اسمارٹ فون بھی کہلاتا ہے۔
آئی فون 15
ترمیمایپل کمپنی کی جانب سے ستمبر 2023ء میں آئی فون 15 کے 4 نئے ماڈل مختلف سائزز میں متعارف کرائے گئے یعنی آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس۔