آبنائے ڈوور
ڈوور (انگریزی: Dover) نامی یہ آبنائے انگلستان اور فرانس کو ایک دوسرے سے جدا کرتی ہے۔ اور انگلش چینل کو بحیرہ شمال سے ملاتی ہے۔ 36 میل چوڑی ہے اور کم سے کم چوڑائی 21 میل ہے۔ اس کا نام ساحل انگلستان کی بندرگاہ ڈوور پر رکھا گیا ہے اور یہاں سے فرانس کا فاصلہ بہت کم ہے۔ تعمیرات کی عظیم شاہکار چینل سرنگ اسی کے نیچے سے گذرتی ہے اور فرانس اور برطانیہ کے درمیان زمینی راستے کا کام دیتی ہے۔
ویکی ذخائر پر آبنائے ڈوور سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |