آبکامہ کانجی ولایتی
عربی: مری
سندھی: کانچی
بنگالی: کانجی
ایک مصنوعی ترش سیال ہے جو آرد جؤ کو پودینہ کے ہمراہ خمیر کر کے بناتے ہیں اس کی ترکیب یہ ہے کہ جؤ کے آٹے میں جنگلی پودینہ ملا کر روٹی پکا کر نمک وغیرہ ملا کر ساتھ پانی میں گوندھ کر بیس دن دھوپ میں رکھ کر اس میں اور پانی ڈالیں اور بعد سڑ جانے کے صاف کرکے شیشے میں رکھ لیں.
مقدار خوراک
ترمیمافعال و استعمال
ترمیماخلاط غلیظ کو جلا دیتا ہے بلغم کا تنقیہ کرتا ہے اگر چیچک نکلنے کے وقت آنکھ میں ٹپکایا جائے تو آنکھ چیچک سے محفوظ رہتی ہے معدہ اور جگر کو گرم رکھتا ہے ہاضم طعام ہے بد ہضمی قولنج اور ہیضہ کو مفید ہے فربہی کو دور کرنے کے لیے بھی پلاتے ہیں.[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ کتاب المفردات المعروف خواص الادویہ(کتب خانہ طبیب)صفحہ 57 تا 58