ایکواڈور
ایکواڈور (انگریزی، ہسپانوی :Ecuador ) باضابطہ نام جمہوریہ ایکوڈور براعظم جنوبی امریکا کا ایک جمہوری ملک ہے جس کے شمال میں کولمبیا، مشرق اور جنوب میں پیرو اور مغرب میں بحر الکاہل واقع ہے۔ اس کے علاوہ سمندر میں واقع جزائر گالاپاگوز کے جزائر بھی ملک کا حصہ ہیں، جو مغرب میں ساحل سے 965 کلومیٹر دور سمندر میں واقع ہیں۔ ملک کا کل رقبہ 256,370 مربع کلومیٹر اور آبادی 13,810,000 ہے اور وفاقی دار الحکومت کیٹو ہے۔
ایکواڈور | |
---|---|
پرچم | نشان |
شعار(ہسپانوی میں: « Allah,Vətən və Azadlıq ") | |
ترانہ: | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 1°S 78°W / 1°S 78°W [1] |
پست مقام | بحر الکاہل (0 میٹر ) |
رقبہ | 255586.91 مربع کلومیٹر (2010)[2] |
دارالحکومت | کیٹو |
سرکاری زبان | ہسپانوی [3] |
آبادی | 16938986 (2022)[4] |
|
8672767 (2019)[5] 8790148 (2020)[5] 8886835 (2021)[5] 8984602 (2022)[5] سانچہ:مسافة |
|
8670974 (2019)[5] 8798448 (2020)[5] 8910903 (2021)[5] 9016398 (2022)[5] سانچہ:مسافة |
حکمران | |
طرز حکمرانی | جمہوریہ ، صدارتی نظام |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 16 فروری 1840 |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | 18 سال |
شرح بے روزگاری | 5 فیصد (2014)[6] |
دیگر اعداد و شمار | |
کرنسی | امریکی ڈالر |
ہنگامی فوننمبر | |
ٹریفک سمت | دائیں [8] |
ڈومین نیم | ec. |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ، باضابطہ ویب سائٹ، باضابطہ ویب سائٹ، باضابطہ ویب سائٹ، باضابطہ ویب سائٹ |
آیزو 3166-1 الفا-2 | EC |
بین الاقوامی فون کوڈ | +593 |
درستی - ترمیم |
تاریخ
ترمیمابتدائی تاریخ
ترمیمایکواڈور میں انسانی تہذیب کے آثار 3500 قبل مسیح سے ملتے ہیں، جہاں سے کئی تہذیبوں جن میں والدیویا تہذیب اور مچالیلہ تہذیب ساحلی علاقوں اور کوئیٹس (موجودہ دار الحکومت کیٹو کے قریبی علاقہ) اور کناری موجودہ کوئنکا کی تہذیبوں نے جنم لیا۔ ہر تہذیب نے اپنی الگ پہچان، فن تعمیر، برتن سازی اور مذہبی اقتدار بنائیں۔ کئی سالوں کی مزاہمت کے بعد کناری اور دیگر قبائل ہار گئے اور مذاہمتی لڑاکوں کو قتل کر کے ندی میں پھینک دیا گیا جیسا کہ یاہوارکوکا کی لڑائی (battle of Yahuarcocha) یا خونی جھیل (Blood Lake) میں بتایا جاتا ہے اور جس کے نتیجہ میں ایکواڈور انکان سلطنت (Incan empire) کا حصہ بنا۔
بطور ہسپانوی کالونی
ترمیم1531ء میں ہسپانوی فاتحین نے فرانسسکو پزارو کے قیادت میں اندرونی خلفشار کا شکار انکا سلطنت کو فتح کیا
جغرافیہ
ترمیمتفصیلی مضمون: ایکواڈور کا جغرافیہ
ایکواڈور کو جغرافیائی اعتبار سے تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
- لا کوستہ ملک کے مغرب میں پیسیفک کے ساحل کے ساتھ ساتھ قدرے نچلے علاقہ کو کہتے ہیں۔
- لا سیعیرا ملک کے درمیان سے گزرتی پہاڑی پٹی کو کہتے ہیں جو شمال سے جنوب تک پہھلی ہے جن میں بڑا پہاڑی سلسلہ آندیس پہاڑی سلسلہ ہے۔
- ایل اوریعنتے ایمازون کے بارشی جنگلات پر مشتمل علاقہ ہے جو ملک کے مشرق میں واقع ہے اور ملک کے نصف سے زیادہ علاقہ بناتا ہے، جبکہ اس علاقہ میں ملک کی صرف پانچ فیصد آبادی رہتی ہے۔
ان کے علاوہ ملک کا ایک اور حصہ زمینی علاقہ سے لگ بھگ ایک ہزار کلومیٹر دور پیسیفک اوشن میں واقع ہے جس کو جزائر گالاپاگوز کے جزائر کہتے ہیں۔
جنگلی حیات
ترمیمایکواڈور کا شمار دنیا کے ایسے سترہ ممالک میں ہوتا ہے جہاں جنگلی حیات کی بہتات ہے۔ ایکواڈور میں پرندوں کی سولہ سو انواع پائی جاتی ہیں جو دنیا کی پرندوں کی کل انواع کا پندرہ فیصد ہیں۔ اسے علاوہ پودوں کی اقسام میں پچیس ہزار انواع پائی جاتی ہیں۔ رینگنے والے جانوروں کی 106 انواع، جل تھیلیوں کی 138 انواع اور تتلیوں کی 6000 انواع ان کے علاوہ ہیں۔ جزائر گالاپاگوز جزائر جنگلی حیات کی رہائش کے لیے مشہور ہیں جہاں مشہور ماہر حیاتیات چارلس ڈارون نے جنگلی حیات پر تحقیق کی اور مشہور نظریہ ارتقا پیش کیا۔
بشری شماریات
ترمیمایکواڈور میں مختلف نسلوں کے لوگ بستے ہیں جن میں سے سب سے بڑا گروہ میستیزوس ہے جو ہسپانوی کالونی سازوں اور مقامی انڈین قبائل کے باہمی ملاپ سے بنا ہے اور یہ گروہ ایکواڈور کی کل آبادی کا 62 فیصد بناتا ہے۔ امریکی انڈین موجودہ آبادی کا 25 فیصد ہیں۔ ان کے علاوہ یورپ کے دوسرے علاقوں سے جانے والے مہاجر بھی رہتے ہیں جو کل آبادی کا لگ بھگ 10 فیصد ہیں۔
تارکین وطن
ترمیمایکواڈور کی تارکین وطن آبادی کا بڑا حصہ ہسپانیہ، برطانیہ، اٹلی، ریاست ہاۓ متحدہ امریکا، کینیڈا، چلی، وینزویلا، میکسیکو اور جاپان میں رہتا ہے۔ اندازہ کے مطابق 1999ء کے اقتصادی بحران کے دوران لگ بھگ سات لاکھ ایکواڈوریائی باشندہ ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔ تارکین وطن ایکواڈوریایئوں کی تعداد کا تخمینہ پچیس لاکھ ہے۔
تعلیم
ترمیمسرکاری اداروں میں تعلیم مفت ہے اور 5 سال سے 14 سال تک کی عمر میں اسکول جانا ضروری ہے۔ تاہم اسکولوں کی تعداد ضرورت سے کہیں کم ہے اور جماعتوں میں طلبہ کی تعداد بہت زیادہ رہتی ہے۔ جس کی وجہ سے کئی لوگ پیسے ادا کر کے مہنگے نجی اداروں میں اپنے بچوں کو تعلیم دلوانا پسند کرتے ہیں۔ وزارت تعلیم کے اعدادوشمار میں 76 فیصد بچے ابتدائی تعلیم کے 6 سال مکمل کر پاتے ہیں اور دیہاتی علاقوں سے صرف 10 فیصد بچے ہائی اسکول تک پہنچ پاتے ہیں۔
اعلی تعلیم کے لیے ایکواڈور میں کل 61 جامعات یا یونیورسٹیاں ہیں، جن میں سے زیادہ تر گریجویٹ ڈگری تک تعلیم دیتی ہیں۔
اہم شہر
ترمیم2001ء کی مردم شماری کے مطابق 11 بڑے آباد ترین شہر درج ذیل ہیں۔
- گویاکوئل۔ 2,100,000
- کیٹو۔ 1,800,000
- کوئنکا۔ 400,000
- ماچالہ۔ 205,000
- سانتو دیمنگو دے لوس کولورادوس۔ 200,000
- مانتا۔ 200,000
- ایلوے الفارو۔ 175,000
- پورتوویعیجو۔ 172,000
- امباتو۔ 154,000
- لوحا۔ 125,000
مذہب
ترمیمقریبا 69 فیصد ایکواڈوریائی کاتھولک مسیحی ہیں۔ دیہی علاقوں میں قدیم مذہبی عقائد اور مسیحیت کا مغلوبہ ہے۔ مسلمان آبادی انتہائی کم ہے، جو شاید سینکڑوں میں ہو۔ یہودی مذہب ماننے والوں کی تعداد ہزاروں میں سمجھی جاتی ہے جو جرمنی یا اٹلی سے ہجرت کر کے ایکوڈور میں آباد ہوئے ہیں۔
تہذیب و تمدن
ترمیمیورپی مہاجرین کی آبادکاری اور مقامی لوگوں سے ان کے میل ملاپ نے مذہب کے ساتھ تہذیب و تمدن پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے ہیں اور تہذیب یورپی اور قدیم مقامی انڈین تہذیب کا آمیزہ ہے جس میں افریقہ سے لائے گئے غلاموں کی وجہ سے افریقی اثرات بھی پائے جاتے ہیں۔ لیکن دیہی علاقوں میں خاص کر ایمازون کے جنگلات میں آباد بستیاں اب بھی اپنے قدیم ریڈ انڈین طرز زندگی اور تہذیب پر عمل پیرا ہیں۔
لباس میں پانامہ طرز کی مشہور ٹوپی ایکواڈور سے ہی نکلی ہے جسے وہاں سومبریرو دے پاحا توکئیلہ یا جیپیجاپا کہتے ہیں اور ایکواڈور میں صوبہ مانابی میں بنائی جاتی ہیں۔
اہم شخصیات
ترمیممشہور شخصیات میں مصور تابارا، گویاسامین، کنگمین، رینڈون، آراوز، کونستانتے، ویٹیری، مولیناری، مالدونادو، گوٹیریز، اندارا کرو، ویلاسز، ایگاس، ویلافوعرتے اور فائینی ہیں۔ شاعروں میں جوز جواکوئن دے اولمیدو ای ماروری اور دانشوروں میں بینجامین اوریٹیا ٹینس کھلاڑی پانکو سیگورا شامل ہیں۔
فہرست متعلقہ مضامین ایکواڈور
ترمیمویکی ذخائر پر ایکواڈور سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ "صفحہ ایکواڈور في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2024ء
- ↑ https://www.ecuadorencifras.gob.ec/wp-content/plugins/download-monitor/download.php?id=321 — اخذ شدہ بتاریخ: 5 جولائی 2022
- ↑ باب: 2
- ↑ Ahora hay 16,9 millones de ecuatorianos, según el Censo — اخذ شدہ بتاریخ: 22 ستمبر 2023
- ^ ا ب ناشر: عالمی بینک ڈیٹابیس
- ↑ http://data.worldbank.org/indicator/SL.UEM.TOTL.ZS
- ↑ مدیر: عالمی ٹیلی مواصلاتی اتحاد — International Numbering Resources Database — اخذ شدہ بتاریخ: 3 جولائی 2016
- ↑ http://chartsbin.com/view/edr