آصف سعید خان کھوسہ

پاکستان کے 26 ویں منصف اعظم (18 جنوری 2019ء تا 20 دسمبر 2019)

آصف سعید خان کھوسہ پاکستان کی عدالت عظمی کے 26ویں منصف اعظم۔ [1] آپ 21 دسمبر 1954ء کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے بی-اے اور جامعہ پنجاب سے انگریزی میں ایم-اے کیا۔ انگلستان سے قانون کی تعلیم حاصل کی اور 26 جولائی 1976ء کو وکیل ہوئے۔ سید یوسف رضا گیلانی توہین عدالت مقدمہ میں آپ کے لکھے اضافی نوٹ حیف اس قوم پر[2] کی بہت شہرت ہوئی۔[3]

آصف سعید خان کھوسہ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 21 دسمبر 1954ء (70 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈیرہ غازی خان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
مناصب
منصف عدالت عالیہ لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
21 مئی 1998  – 3 نومبر 2007 
منصف عدالت عالیہ لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
18 اگست 2008  – 17 فروری 2010 
جج عدالت عظمیٰ پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
18 فروری 2010  – 20 دسمبر 2019 
منصف اعظم پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
18 جنوری 2019  – 20 دسمبر 2019 
میاں ثاقب نثار  
گلزار احمد  
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور
کوینزکالج، کیمبرج
لنکنز ان   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے قانون ،  بیرسٹر   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ منصف ،  وکیل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

آصف سعید خان کھوسہ ڈیرہ غازی خان، پنجاب میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق پاکستان کے بلوچ قبیلے کھوسہ سے ہے۔ انھوں نے 1969ء میں ملتان بورڈ سے میٹرک کا امتحان پانچویں پوزیشن کے ساتھ پاس کیا اس کے بعد پنجاب کالج یونیورسٹی لاہور میں داخلہ لیا جہاں انھوں نے لاہور بورڈ سے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ 1973ء میں انھوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے پنجاب یونیورسٹی کے بی ۔ اے کے امتحان میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جامعہ پنجاب کے دور طالب علمی میں وہ ابوالاعلیٰ مودودی اور نعیم صدیقی (تحریک اسلامی پاکستان کے بانی) سے متاثر تھے۔ [4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.dawn.com/news/1456700
  2. "فیصلہ PDF" (PDF)۔ 17 جون 2013 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ 
  3. "Supreme Court issues detailed judgment in contempt case"۔ ڈان۔ 9 مئی 2012ء۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  4. "Honourable Mr. Justice Asif Saeed Khan Khosa"۔ Pakistan Herald۔ 11 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2017 

بیرونی روابط

ترمیم