آغا طالش
آغا طالش (والدت:؟ - وفات: 19 فروری 1998ء) پاکستانی اداکار تھے۔ ان کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا وہ 1922ء میں لدھیانہ بھارت میں پیدا ہوئے۔[2] ان کے آبا و اجداد کا تعلق ایران سے تھا، البتہ ان کے خاندان نے 1899ء میں ایران سے ہجرت کی اور متحدہ بھارت و متحدہ پنجاب کے شہر لدھیانہ میں سکونت اختیار کی۔
آغا طالش | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1923ء لدھیانہ |
وفات | 19 فروری 1998ء (74–75 سال) لاہور |
شہریت | پاکستان |
اولاد | احسن تالش |
عملی زندگی | |
پیشہ | کریکٹر اداکار ، اداکار ، فلم اداکار [1]، فلم ساز [1] |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
آغا طالش کے والد محکمہ پولیس میں چونکہ ملازمت کرتے تھے، تو ان کا مختلف شہروں میں تبادلہ ہوتا رہتا تھا۔
ابتداٰی دور
ترمیمآغا طالش ابھی کم سن تھے کہ ان کے والد کا تبادلہ متھرا میں ہو گیا۔ متھرا میں ہی آغا طالش نے اپنی حصول تعلیم کے سلسلے کا آغاز کیا اور متھرا میں ہی اپنی تعلیم مکمل کی۔ ان کے بارے میں بلا مبالغہ کہا جا سکتا ہے کہ انھیں بچپن سے اداکاری کا شوق نہیں بلکہ جنون تھا یہی باعث تھا کہ انھوں نے بچپن میں ہی بطور چائلڈ اسٹار اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کا آغاز کر دیا، مگر 1944ء میں جب ان کی عمر عزیز 23 برس تھی، ان کے والد کا انتقال ہو گیا، والد کی وفات کا صدمہ بھی ان کی اداکاری کے جنون میں کمی نہ لاسکا اور اسی برس وہ اپنے فلمی شوق میں بمبئی روانہ ہو گئے۔ اس وقت بھارت میں فلم سازی کے تین مراکز تھے لاہور بمبئی وکلکتہ۔ تمام ترکوششوں کے باوجود وہ فلموں میں اداکاری توکیا کرتے انھیں کوئی فلمی اسٹوڈیو میں داخل ہونے کی اجازت بھی نہ دیتا۔ البتہ ان کی جمع پونجی ختم ہو گئی تو انھوں نے نیشنل فلم اسٹوڈیو میں کسی دفتر میں ملازمت اختیارکر لی، یوں وہ اسٹوڈیو میں داخل ہو گئے گوکہ اس سے قبل وہ اسٹوڈیوکے گیٹ پر کھڑے رہتے کہ شاید اسٹوڈیو میں داخل ہونے کی اجازت مل جائے۔
فلمی سفر کا آغاز
ترمیمملازمت کے دوران ان کی ملاقات ممتاز ترقی پسند انقلابی شاعر ساحر لدھیانوی سے ہو گئی جو اکثر نیشنل فلم اسٹوڈیو آتے رہتے تھے، البتہ جب آغا طالش نے ساحر لدھیانوی سے اپنے اس شوق کا اظہار کیا کہ انھیں فلموں میں اداکاری کرنے کا بے حد شوق ہے تو ساحر لدھیانوی صاحب نے آغا طالش کو نامور ادیب کرشن چندر سے ملوایا، کرشن چندر ان دنوں فلم سرائے کے باہر بنا رہے تھے۔ بطور ہدایت کار و مصنف چنانچہ کرشن چندر نے ان کو فلم سرائے میں کاسٹ کر لیا۔ یہ کوئی زیادہ کامیابی حاصل نہ کر پائی نتیجہ آغا طالش کو بمبئی میں مزید کوئی فلم نہ مل پائی۔ تین برس تک طویل قیام کے بعد آغا طالش پشاورآگئے اور ریڈیو پشاور سے منسلک ہو گئے۔ بعد ازاں وہ ریڈیو آزاد کشمیر سے وابستہ ہو گئے مگر ان کے اندر کا فنکار انھیں بے چین کیے ہوئے تھا چنانچہ ایک نئے عزم کے ساتھ وہ دوبارہ فلم نگر میں داخل ہوئے مگر ان کا رخ بمبئی نہیں لاہور تھا۔
پاکستان آنے کے بعد
ترمیمقیام پاکستان کا قیام عمل میں آچکا تھا پاکستان فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے کی کوشش میں تھی گویا فلم انڈسٹری کی تعمیر کا دشوار گزار مرحلہ درپیش تھا۔ آغا طالش بھی فلم انڈسٹری کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے کمربستہ ہو گئے اور پنجابی فلم نتھ میں جلوہ گر ہوئے۔ 1951 میں جب کہ اولین اردو فلم جھیل کنارے قرار پائی۔ 1953 میں پھر تین سال مکمل خاموشی البتہ 1956ء میں ان کی چھ فلمیں پردہ سیمیں کی زینت بنیں جن میں دربار حبیب میں یاسمین کے مدمقابل ہیرو کا کردار کیا۔ پنجابی فلم جبرو میں مزاحیہ کردار تھا۔ باغی میں پولیس مین تھے جب کہ 1957 میں سات لاکھ میں کردار نگاری کی اور خوب کی۔ اس فلم میں وہ مے نوش کے کردار میں سامنے آئے اور خوب رہے۔ اس فلم میں ان پر ایک نغمہ بھی فلمایا گیا جس کے بول تھے ’’ یارو! مجھے معاف رکھو، میں نشے میں ہوں۔ ‘‘ فلم سات لاکھ نے انھیں بام عروج پر پہنچا دیا۔
فلمی سفر
ترمیمآغا طالش کی حقیقی شہرت کا آغاز فلم شہید سے ہوا جو ریاض شاہد و خلیل قیصر کی مشترکہ پیشکش تھی اس فلم میں وہ ایک یہودی میجرکے کردار میں پیش ہوئے اور ایسے ہوئے کہ اس قسم کے کردار ان کے لیے مخصوص ہو گئے۔ بعد ازاں شہید کے بعد فلم فرنگی، عجب خان، آفریدی، زرقا وغیرہ میں اسی کردار میں جلوہ گر ہوئے بلکہ آغا طالش کی یہ خوبی تھی جس کردار میں آتے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیتے، چنانچہ فلم کنیز میں ایک مغرور نواب کے کردار میں نظر آئے تو سب فلمی ناقدین کا ایک ہی خیال تھا کہ ان سے بہتر کیا ان جیسا کردار کرنے والا کوئی دوسرا نہیں ہے۔
کنیز کے بعد انھوں نے امراؤ جان ادا، دیدار، ثریا بھولی، پنجاب فلم تیرے عشق نچایا میں نواب کا کردار بڑی خوبی سے ادا کیا جب کہ ملنگی، عشق نچاوے گلی گلی، وڈیرا فلموں میں جاگیردار، باغی، الارم، ماں پتر اور شاہین میں پولیس مین کا کردار، پیداگیر میں گلے میں ڈبہ ڈال کر پان فروش کا کردار، نیندو ڈائریکٹ حوالدار میں اندھے کا کردار، ایک دھی، پنجاب میں وفادار ملازم کا کردار، بانکی نار میں سکھ کا کردار، یہ امن میں نیک فطرت ہندو کا کردار، ماما جی میں پہلے ڈاکو پھر شفیق ماما کا کردار، دھی رانی میں مجبور باپ کا کردار، بڑے میاں دیوانے میں عاشق مزاج بڈھے کا کردار، سچائی میں فراڈیے کا کردار گویا انھوں نے جو بھی کردار کیا خوب کیا۔
وہ فلم کے جس منظر میں آتے دیگر تمام کرداروں پر چھا جاتے چنانچہ اس حقیقت کا اعتراف لیجنڈ اداکار محمد علی نے ایک ٹیلی ویژن کے پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیا کہ ’’مشکل کام ہے آغا طالش کے سامنے اداکاری کرنا‘‘۔ طالش نے پی ٹی وی کے چند ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ضرورت، زندگی، قرب وغیرہ کا خصوصیت سے تذکرہ کیا جا سکتا ہے ان کا بیٹا احسن آغا طالش پی ٹی وی ڈراموں کا نامور ہدایت کار ہے۔ انھوں نے 510 فلموں میں اداکاری کی جن میں 310 اردو، 165 پنجابی، 7 پشتو، 28 ڈبل ورژن فلمیں تھیں۔
وفات
ترمیملگ بھگ پچاس برس تک فلم نگر پر حکومت کرنے والے آغا طالش نے 19 فروری 1998ء کو وفات پائی۔ اس وقت ان کی عمر 78 برس تھی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm3815626/
- ↑ "آغا طالش"۔ 12 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2012