آغا ناصر پاکستان کے مشہور براڈ کاسٹر، مصنف، ہدایت کار تھے۔ وہ 9 فروری 1937ء میں میرٹھ کے قصبے فریدنگر میں پیدا ہوئے۔ بی اے کا امتحان سندھ مسلم کالج پاس کیا اور تاریخ میں ایم اے کی ڈگری جامعہ کراچی سے حاصل کی۔ انھوں نے اپنے کریئر کا آغاز 1955 میں ریڈیو پاکستان میں بحیثیت براڈکاسٹر کیا تھا اور بعد ازاں وہ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ 1964 میں وہ پی ٹی وی سے منسلک ہو گئے اور یہاں بطور ہدایتکار اور پروڈیوسر کام کیا۔ وہ کچھ عرصے کے لیے پی ٹی وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر بھی رہے۔ آغا ناصر کی ایک تخلیق ’تعلیم بالغاں ‘ کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے بہترین ڈراموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انھوں نے کئی فلموں میں ہدایت کاری بھی کی جن میں وحید مراد اور طلت اقبال جیسے اداکاروں نے کام کیا تھا۔ وہ ایک اچھے مصنف بھی تھے انھوں نے کل چھ کتابیں تحریر کیں اور ان کی ثقافت پر تحریروں کو کافی پسند کیا گیا۔ ان کی خودنوشت سوانح آغا سے آغا ناصر تک پورب اکیڈمی اسلام آباد سے جون 2017ء میں شائع ہو چکی ہے۔

آغا ناصر
معلومات شخصیت
پیدائش 9 فروری 1937ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میرٹھ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 12 جولا‎ئی 2016ء (79 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اسلام آباد  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کراچی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ نشر کار،  ٹی وی پروڈیوسر  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

آغا ناصر نے ریڈیو پاکستان میں “اسٹوڈیو نمبر 9″ اور “حامد میاں کے یہاں ” جب کہ پاکستان ٹیلی وژن میں “الف نون ،تعلیم بالغان جیسے شاہکار ڈرامے تخلیق کیے۔ 1970 کے عام انتخابات براہ راست نشریات بھی ان کے کیرئیر میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔[1] اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ایک نجی ٹی وی چینل سے بھی منسلک رہے۔ انھیں ان کی خدمات کے نتیجے میں صدارتی تمغا برائے حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ 12 جولائی 2016 کو انتقال ہوا۔[2]

حوالہ جات ترمیم