آفاق احمد

پاکستانی سیاستدان

پاکستانی سیاست دان۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ۔ ابتدا میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کہلانے والی جماعت سے وابستہ رہے۔ اُس وقت متحدہ قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ کہلاتی تھی۔ تاہم بعد میں تنظیم کی قیادت سے سیاسی اختلافات کے بعد عامر خان اور آفاق احمد نے تنظیم کا علاحدہ دھڑا تشکیل دیا جسے بعد میں مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کا نام دیا گیا۔ دونوں رہنما کئی برس تک ایم کیو ایم حقیقی نامی تنظیم کی قیادت کرتے رہے جس نے آفاق احمد کو چیئرمین اور عامر خان کو سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا۔ سنہ دو ہزار چھ مہاجر قومی موومنٹ کی سینٹرل آرگنائزر کمیٹی کے چند رہنما پراسرار طور پر جیلوں سے باہر آ گئے انھوں نے عامر خان کو اپنا چیئرمین بنانے کا اعلان کر دیا۔ مہاجر قومی موومنٹ نے ان پر الزام لگایا کہ انھوں نے متحدہ کے ساتھ ساز باز کرلی ہے تاکہ آفاق احمد کو تنہا کیا جاسکے۔ بعد ازاں اپریل 2010 میں عامر خان نے متحدہ سے مفاہمت کا اعلان کرکے اپنے اوپر لگائے گئے اعلان کی تصدیق کردی۔ عامر خان نے اپنے ٹولے کا نام مہاجر قومی موومنٹ حقیقی رکھا۔۔ اپریل 2002 میں آفاق احمد اور عامر خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان پر ایک سابق رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی کے قتل کے الزام لگایا گیا۔ اپریل 2010 میں ان کو اسی کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

آفاق احمد
 

معلومات شخصیت
پیدائش 22 اپریل 1962ء (62 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت مہاجر قومی موومنٹ   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں