آلو چاٹ
آلو چاٹ برصغیر پاک و ہند میں پنپنے والی ایک عوامی ڈش ہے جو مشرقی ہندوستان ، شمالی ہندوستان ، مغربی بنگال، شمالی ہندوستان اور بنگلہ دیش کے سلہٹ ڈویژن کے حصوں میں بھی مشہور ہے۔ آلو کو تیل میں فرائی کرکے مصالحہ اور چٹنی ڈال کر آلو چاٹ تیار کی جاتی ہے۔ بنا ابلے ہوئے آلو کے ساتھ بھی آلو چاٹ کو تیار کیا جا سکتا ہے[حوالہ درکار] ۔ مصالحے ، لیموں کا کا عرق اور چٹنی کے ساتھ پھل بھی آلو چاٹ میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔
اشتقاقیت
ترمیمہندی اور اردو میں لفظ آلو انگریزی لفظ potato کا ترجمہ ہے۔ لفظ "چاٹ" ہندی اور اردو لفظ "چاٹنا" سے ماخوذ ہے۔ اس طرح ، آلو چاٹ کا مطلب ہے ایک آلو سے بنا ایسا ناشتا جو اتنا لذیذ ہو کہ انگلیاں چاٹنے کو دل چاہے۔
آلو چاٹ کی اقسام اور ترکیب
ترمیمآلو چاٹ بنیادی طور پر ٹھیلوں اور ریڑھیوں کا کھانا ہے۔ اس کو ناشتے ، اضافی ڈش یا ہلکے پھلکے کھانے کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ [1] یہ ابلے یا تلے ہوئے کٹے آلو سے بنائی جاتی ہے جس میں چاٹ مسالا شامل کیا جاتا ہے ۔
یہ ایک ہر فن مولا ڈش ہے جس کے بہت ساری علاقائی تغیرات ہیں۔ [2]
آلو چاٹ کی ایک مقبول قسم آلو چنا چاٹ بھی ہے جو برصغیر پاک و ہند میں ذوق و شوق سے کھائی جاتی ہے اور رمضان کے مہینے میں افطاری کی خاص ڈش ہے [3]۔
-
آلو کابلی ، ایک بنگالی الو چاٹ ، کٹے ہوئے ابلے ہوئے آلو ، چنے ، ٹماٹر ، کھیرا ، املی کی چٹنی ، بنگالی مصالحہ ، کٹی مرچ اور کالی مرچ کے ساتھ سجایا گیا ہے۔
آلو چاٹ کے ترکیبی اجزا
ترمیمآلو چاٹ کے بنیادی اجزاء مندرجہ ذیل ہیں، اس کے علاوہ بھی مختلف اجزا استعمال کرکے آلو چاٹ تیار کی جا سکتی ہے [4]۔
- آلو
- زیرہ
- چاٹ مصالحہ
- کھٹائی
- نمک
- چٹنی
حوالہ جات
ترمیم- ↑ India.۔ Sydney: Murdoch Books۔ 2010۔ صفحہ: 23۔ ISBN 978-1741964387
- ↑ Tarla Dalal (2007)۔ Punjabi khana۔ Mumbai: Sanjay۔ صفحہ: 107۔ ISBN 978-8189491543
- ↑ "لاہوری چنا چاٹ"۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 فروری 2021
- ↑ "آلو چاٹ"۔ گڈ فوڈ ریسیپی۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 فروری 2021 [مردہ ربط]