آمنہ شیخ
آمنہ شیخ پاکستانی اداکارہ اور سابقہ فیشن ماڈل ہیں جو زیادہ تر ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کرتی ہیں۔ وہ امریکی شہر نیویارک میں پیدا ہوئیں مگر اب ان کی رہائش کراچی میں ہے۔ آمنہ شیخ کو اردو ٹیلی ویژن سیریز اور آرٹ فلموں میں اپنے کام کے لیے ستائشی نگاہ سے دیکھا گیا ہے، وہ لکس اسٹائل ایوارڈ کے لیے 9 بار نامزد ہو چکی ہیں اور 4 بار یہ ایوارڈ جیت چکی ہیں۔ نیویارک شہر میں پیدا ہوئیں، کراچی اور ریاض (سعودی عرب) میں پرورش پائی، آمنہ شیخ نے ہیمپشائر کالج میں ویڈیو پروڈکشن کی تعلیم حاصل کی۔
آمنہ شیخ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 29 اگست 1981ء (43 سال)[1] نیویارک شہر |
رہائش | کراچی |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
شریک حیات | محب مرزا |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، ماڈل ، ٹیلی ویژن اداکارہ ، فلم اداکارہ |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
کیوریئس پکچرز میں اسسٹنٹ کی حیثیت سے کام کرنے کے بعد ، وہ پاکستان واپس آئیں اور فیشن ماڈل کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس دوران وہ فرانسیسی برانڈ لوریل کی ترجمان رہیں اور لکس اسٹائل ایوارڈ کے لیے بہترین ماڈل نامزد ہوئیں۔ اس کے بعد انھوں نے 2008 کی ٹیلی ویژن فلم "بارش میں دیور" اور جیو ٹی وی سیریز دل نادان میں مرکزی کردار ادا کیا، جس کے لیے انھیں بہترین ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کا لکس اسٹائل ایوارڈ ملا۔ آمنہ شیخ نے متعدد ڈراموں میں کردار ادا کیے، جن میں
- دام (2010)
- مات (2010) ، اڑان (2010)
- میرا سائیں (2010)
- میں عبد القادر ہوں (2010)
- میرا سائیں 2 (2012) ،
- مراۃ العروس (2013)
- جیکسن ہائٹس (2014)
کیریئر
ترمیم2007 میں، آمنہ شیخ نے شرجیل بلوچ اور خالد احمد کی ٹیلی فلم، گورمکھ سنگھ کی وصیت چھوٹے پردے پر کیریئر کی شروعات کی۔ یہ سعادت حسن منٹو کے ناول ، دا ول آف گورمکھ سنگھ پر مبنی تھی۔ [2] فرانسیسی برانڈ لوریل (حسن نکھارنے کی مصنوعات بنانے والی کمپنی) کی ترجمان کی حیثیت سے انھیں بین الاقوامی پہچان ملی۔ [3] [4] 2008 میں ، آمنہ شیخ تین بڑی ٹیلی فلموں میں نظر آئیں: آسمان چھو لے ، پچیس قدم پہ موٹ اور بارش میں دیوار۔ [5] [6] سید علی رضا کی ٹیلی فلم آسمان چھو لے میں آمنہ شیخ نے ایک رکشہ ڈرائیور کا کردار ادا کیا جو اہنے خاندان کا واحد کفیل بننے کا عزم رکھتا ہے۔ آمنہ شیخ کو کراچی کی سب سے مصروف شاہراہ ایم اے جناح روڈ اور گارڈن ایریا پر رکشہ سیکھنا اور چلانا پڑا۔ سڑک پر ایک بڑا کیمرا لگا ہوا تھا اور آمنہ کو حقیقی مسافروں کو راغب کرنا تھا۔ [7] ۔ اسی سال ، آمنہ شیخ نے ریحانہ سیگل کے فیشن شو سے فیشن ماڈلنگ کا آغاز کیا۔ [8] [9]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ بنام: Aamina Sheikh — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/106850
- ↑ "Gurmukh Singh ki Wasiyat"۔ Video: Channel Unplugged۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-11-25
- ↑ "Profile of Amina Sheikh"
- ↑ Staff، Images (30 مارچ 2019)۔ "Lux Style Award 2019 nominations are out!"۔ Dawn۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-03-30
- ↑ "Aamina Sheikh and Sami Khan starrer drama serial is an intense love story - Daily Times". Daily Times (امریکی انگریزی میں). 21 دسمبر 2017. Archived from the original on 2018-06-08. Retrieved 2018-05-01.
- ↑ "Aamina Sheikh Interview"۔ Mag4u۔ 2010-12-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-11-27
- ↑ "There's something about Aamina"۔ The Newsline Magazine۔ 2010-11-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-11-25
- ↑ Butt، Rabia۔ "Who will be Pakistan's next top model?"۔ Instep Dawn۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-11-28
- ↑ "Atif and Aamina for Niche"۔ desimanzil.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-11-28